هفته 26 مئی 2018ء
هفته 26 مئی 2018ء

غیر رجسٹرڈ پرایویٹتعلیمی ادارے سیل

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی راجہ عمران شاہین نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ)قاضی جلیل جلالی کی تحریک پرمزید پانچ غیررجسٹرڈ ،بدوں این او سی،غیرقانونی سکولوں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے غیررجسٹرڈ سکولوں میں گرین ہل سکول گوجربانڈی،القلم سکول کنیری لانگلہ،احساس سکول سرائی،انٹرنیشنل سکول لانگلہ،ریڈفاونڈیشن سکول لانگلہ کو سیل کرنے کے احکامات ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی راجہ عمران شاہین نے جاری کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اوڑی سیدشوکت گیلانی ،اور متعلقہ اے ای او کو فوری طور پر بند کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے عوام علاقہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی راجہ عمران شاہین ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ)قاضی جلیل جلالی کے عوام دوست اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیںخراج تحسین پیش کیا کہ لوگوں کے بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔