هفته 26 مئی 2018ء
هفته 26 مئی 2018ء

ڈی ایم جی گروپ کے تین افسران کی ترقیابی کا نوٹیفکیشن،راجہ طاہر ممتاز ،سردار وحید خورشید اور بدر منیر شامل

مظفراباد (دھرتی نیوز) آزاد کشمیر حکومت نے ڈی ایم جی سے تعلق رکھنے والے تین افسران کو سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر گریڈ 19 میں ترقیابی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔جمعہ کی شام جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق جن افسران کو اگلے گریڈ میں ترقیاب کیا گیا ان میں راجہ طاہر ممتاز (ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ) ،سردار وحید خورشید (ڈپٹی کمشنر باغ) اور بدر منیر پی ایس او ہمراہ وزیر اعظم شامل ہیں ۔عوامی حلقوں نے انہیں اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔