هفته 18  اگست 2018ء
هفته 18  اگست 2018ء

ڈپٹی کمشنر ، ایس پی پونچھ کے خلاف مقدمہ قابل مذمت ہے ، آفیسرز ایسوسی ایشن آزادکشمیر

مظفرآباد ( دھرتی نیوز) آفیسرز ایسوسی ایشن آزادکشمیر نے ڈپٹی کمشنر پونچھ ، ایس پی پونچھ کے خلاف مقدمہ درج ہونے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ شائع ہونے سے قبل مقدمہ درج کرنا درست نہیں ،حکومت آزادکشمیر فوری ایف آئی آر واپس لے کیونکہ متاثرہ فریق کی طرف سے استدعا پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا تھا ، رپورٹ شائع ہونے کا انتظارکئے بغیر مقدمہ در ج ہونے سے آفیسرز میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے ، مذکورہ افسران کو گوکہ بہتر طریقہ سے معاملات کو یکسو کرنا چاہیے تھا لیکن اس واقعہ کو بنیاد بناکر مقدمہ درج نہیں ہونا چاہیے تھا۔ یہ بات مرکزی صدر جاوید ایوب کی زیر صدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی ۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم