هفته 18  اگست 2018ء
هفته 18  اگست 2018ء

محکمہ صحت کے گیارہ ڈاکٹرز گریڈ بیس میں ترقیاب

مظفرآباد(دھرتی نیوز) حکومت آزادکشمیر نے محکمہ صحت کے گیارہ ڈاکٹرز کو گریڈ انیس سے بیس میں ترقیاب کر دیا ہے ، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، ان ڈاکٹرز میں ڈاکٹر ظفر احمد خان آئی سپیشلسٹ، ڈاکٹر جاوید راٹھور میڈیکل سپیشلسٹ، ڈاکٹر نوید احمد مغل ڈرماٹولوجسٹ ، ڈاکٹر حمید رشید سائیکاٹرسٹ ، ڈاکٹر انوار الحق سرجیکل سپیشلسٹ، ڈاکٹر اعجاز احمد ریڈیالوجسٹ ، ڈاکٹر محمد یوسف چوہدری کارڈیالوجسٹ ، ڈاکٹر ملک ارشاد احمد آئی سپیشلسٹ، ڈاکٹر منور احمد چائلڈ سپیشلسٹ، لیڈ ی ڈاکٹر گل خندہ چشتی گائنا کالوجسٹ ، ڈاکٹر خورشید احمد لون ریڈیو تھراپسٹ شامل ہیں ، پی ایم اے آزادکشمیر کے مرکزی صدر ڈاکٹر واجد علی خان نے ڈاکٹرز کی ترقیابی پر حکومت آزادکشمیر ،وزیر صحت ، سیکرٹری صحت عامہ، ڈائریکٹر جنرل کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ ڈاکٹرز کی ترقیابیاں خوش آئند ہیں جس کی وجہ سے ڈاکٹرز کی نہ صرف استعداد کار میں اضافہ ہو گا بلکہ صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بھی مدد ملے گی ۔ 

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم