پیر 10 دسمبر 2018ء
پیر 10 دسمبر 2018ء

ایکٹ 74منسوخ کرکے آئین ساز اسمبلی قائم کی جائے ، سردار صغیر

راولاکوٹ(دھرتی نیوز) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ سیز فائر لائن سے ملحق 5کلو میٹر علاقے کو آبادی سے خالی کروانے کا منصوبہ ترک کیا جائے،معاہدہ کراچی اور ایکٹ چوہتر منسوخ کرکے ایک آئین ساز اسمبلی قائم کی جائے ، کل دس مئی کو صابر شہید سٹیڈیم میں راولاکوٹ میں ایک بڑے جلسے کا انعقاد کرکے تحریک کو ازسر نو سائنسی بنیادوں پر آگے بڑھائیں گے ، ان خیالات کا اظہار جے کے ایل ایف کے چیئرمین محمد صغیر خان نے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے آزادکشمیر میں بجلی کو بڑھتی لوڈشیڈنگ کو سازش قرار دےتے مطالبہ کیا کہ آزادکشمیر اور جی بی میں پیدا وار کے حامل تمام بجلی یونٹوں کو فوری طور پر جی بی اور مظفر آباد کی عوام کے حوالے کرتے انھیں اجتماعی ملکیت دی جائے ہر شہری کو مفت بجلی مہیا کی جائے اس کے ساتھ ریاست کے دونوں خطوں کی عوام پر مسلط تمام سامراجی ٹیکسز بشمول پراپرٹی ٹیکس ود ہولڈنگ ٹیکس ویلیو ایڈڈ ٹیکس اور جنرل سیلز ٹیکس کو ختم کیا جائے بیروں ملک محنت کش کشمیریوں کے خون پسینے سے کمائے گئے زرمبادلہ کو عوام کی اجتماعی ملکیت میں دیا جائے ،طلبہ یونین سے پابندی ہٹا کر فوری طور الیکشن کروائے جائیں۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم