هفته 18  اگست 2018ء
هفته 18  اگست 2018ء

شاہراہ غازی ملت پرمال بردار ٹرک میں آگ بڑھک اٹھی ، ڈرائیور ، کنڈکٹر زخمی

راولاکوٹ ( دھرتی نیوز) راولپنڈی سے عباسپور جانیوالا مال بردار ٹرک شاہراہ غازی ملت پر کھڈ بازار کے قریب حادثہ کا شکار ہو گیا جس کے نتیجہ میں ڈرائیور اور کنڈکٹر شدید زخمی ہوگئے جنہیں شیخ زید ہسپتال راولاکوٹ منتقل کردیا گیا ، زخمی ہونیوالے ڈرائیور نوید عارف ، کنڈکٹر کفیل کبیر کا تعلق عباسپور سے ہے ، حادثہ کے بعد ٹرک میں آگ لگ گئی اور وہ سامان سمیت مکمل طور پر تباہ ہو گیا ، مبینہ طور حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا اور غالب امکان ہے کہ ڈرائیور کے سو جانے سے یہ حادثہ پیش آیا ، اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ ٹریفک انسپکٹر چوہدری محمد اسحاق موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی بھی کی ، چوہدری محمد اسحاق نے ڈرائیورکو ہدایت کی ہے کہ وہ نیند پوری کرنے کے بعد ہی ڈرائیونگ کریں ، نیند پوری کئے بغیر خطرہ مول نہ لیں ، انہوں نے گاڑیوں کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ تجربہ اور پختہ عمر کے ڈرائیورز کو رکھیں،محض اپنی بچت کیلئے نو عمر اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کو رکھنے سے گریز کریں ، پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیور ز زیادہ ذمہ داری اور احتیاط سے کام لیں کیونکہ ان کے ساتھ درجنوں افراد محو سفر ہوتے ہیں ، اپنی اور ان کی جانوں کو خطر ے میںنہ ڈالیں ، انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے پمفلٹ بھی تقسیم کئے جارہے ہیں اور مستقبل میں مزید اقدامات کئے جائیں گے تاکہ حادثات کی شرح کو کم کرنے میں مدد مل سکے ۔ 

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم