هفته 26 مئی 2018ء
هفته 26 مئی 2018ء

محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد ( دھرتی نیوز ) آزادکشمیر کے محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلہ جات عمل میں لائے گئے ہیں ، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راجہ محمد فیاض ایس پی جو محکمہ سروسز کے ساتھ منسلک تھے کو ایس پی رینجرز تعینات کر دیا گیا ، ارشد حسین نقوی ایس پی حویلی کو تبدیل کر کے ایس چائینہ سیکورٹی ، آصف درانی ایڈیشنل ایس پی مظفرآباد کو تبدیل کر کے ایس پی حویلی ، حسن قیوم اے آئی جی سیکورٹی کو تبدیل کر کے ایس پی سپیشل برانچ ، سلطان اعوان پی ایس او آئی جی پولیس کو تبدیل کر کے اے آئی جی سیکورٹی سینٹرل پولیس آفیس ، محمد ذوالقرنین ایس پی جہلم ویلی کو تبدیل کر کے ایس پی بھمبر ، اظہر اقبال ڈی ایس پی بھمبر کو تبدیل کر کے ایس پی جہلم ویلی اور ملک شاہد اقبال ڈی ایس پی کرائم کو تبدیل کر کے اے آئی جی کرائم سینٹرل پولیس آفیس تعینات کر دیا گیا ، مذکورہ پولیس آفیسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، مذکورہ آفیسران آج اپنی اپنی جائے تعیناتی پر حاضری