جمعرات 13 دسمبر 2018ء
جمعرات 13 دسمبر 2018ء

زلزلہ سے متاثرہ اضلاع میں تعمیر نو کے کاموں کی تکمیل کے لیے دو ارب روپے مختص

مظفرآباد(صباح نیوز) آزادکشمیرکے زلزلہ متاثرہ اضلاع میں تعمیرنو منصوبوں کی تکمیل کے لئے ایرا نے مالی سال 2018,19ءکے لیے دو ارب روپے مختص کردئیے ، سیکرٹری سیرا سردارمحمدفاروق تبسم نے مظفرآباد ،باغ اور راولاکوٹ کے ڈسٹرکٹ ری کنسٹرکشن یونٹس کے پروگرام منیجرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ گورننس ،تعلیم ،صحت ،ماحولیات کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کےلئے منظم حکمت عملی کے تحت منصوبوں کی جلد تکمیل کےلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں ،تاکہ زلزلہ متاثرہ علاقوں کے عوام کو ان منصوبوں کی تکمیل سے بہتر سہولیات میسر آئیں ،سیکرٹری سیرا سردارمحمدفاروق تبسم نے کہا کہ اُن تعلیمی اداروں کے طلباءجنہیں سکولوں کی عمارات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے موسمی حالات میں گرمی اورسردی برداشت کرنا پڑتی ہے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ،دوردراز پہاڑی علاقوں میں زیر تعلیم طلباءکو جس قدر جلد ممکن ہوسکے محفوظ چھت فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں ،اوراُن منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے جنہیں رواں مالی سال میں مکمل کیا جاسکے ،سیرا سیکرٹریٹ میں تینوں ڈسٹرکٹ ری کنسٹرکشن یونٹس کے اعلیٰ افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایراءکی جانب مختص کئے گئے دو ارب روپے سے مالی سال 2018,19میںمنصوبوں کی تکمیل کی ترجیحات پرغوروحو ض کیاگیا ۔اجلاس میں ڈائریکٹر پلاننگ عابد غنی میر ،پروگرام منیجر ڈی آر یو راولاکوٹ سردارطاہر محمود ، ،پروگرام منیجر ڈی آر یو باغ ملک ایوب ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایم اینڈ ای کامران وانی،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ سید انیب گیلانی ایم اینڈ ای آفیسر مظفرآباد مختار احمد قریشی ،ایم اینڈ ای آفیسر باغ عالمگیر خان ،ایم اینڈ ای آفیسر راولاکوٹ امجد صدیق ، ،ایکسئین عامر نذیر چوہدری ، سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم