اتوار 21 اکتوبر 2018ء
اتوار 21 اکتوبر 2018ء

کوٹلی، مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیوں سمیت 3 جاں بحق

کوٹلی(اے این این) آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں ایک مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق چڑھوئی کے علاقے ناڑہ کوٹ میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ حادثے میں 2 بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے، جن کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق 3 افراد کو ملبے سے زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ابھی تک چھت گرنے کی وجوہات کے بارے میں علم نہیں ہوسکا۔