بدھ 26  ستمبر 2018ء
بدھ 26  ستمبر 2018ء

سی ایم ایچ راولاکوٹ صفائی کے اعتبار سے آزادکشمیر بھر میں پہلے نمبر پر

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) سی ایم ایچ راولاکوٹ کوصفائی کے اعتبار سے آزادکشمیر کا سب سے بہترین اور گرین ہسپتال قراردیدیا گیا، آزادکشمیر انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کی طرف سی ایم ایچ راولاکوٹ کو انفکیشن کے پھیلاﺅ کو روکنے کے بہترین انتظامات کی بنیاد پراعزازی سرٹیفکیٹ عطاکئے گئے ، مذکورہ ایجنسی نے خفیہ طریقہ سے آزادکشمیر بھر کے چودہ بڑے ہسپتالوں کا سروے کیا جس کے مطابق سی ایم ایچ راولاکوٹ پہلے ، سی ایم ایچ مظفرآباد دوسرے اور میرپور تیسرے نمبر پر رہا ، سروے میں طبی فضلہ کو ٹھکانے لگانے اور انفکیشن کو روکنے کے طریقہ کار، ہاسپیٹل ویسٹ مینجمنٹ رول کا جائزہ لیا گیا، سی ایم ایچ کے ذمہ دار نے بتایا کہ ہسپتال میں انفکیشن کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے جو اقدامات کئے گئے ہیں حالیہ رپورٹ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ، انفیکشن کے پھیلاﺅ کو روکنے کےلئے بہترین انتظامات موجود ہیں ، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سردار محمد اشراف خان چکوی ، محمد زرین اعوان ، محمد نزاکت ، محمد حبیب صدیق ، خواجہ عمران اشرف ، سردار محمد ریاض خان اور دیگر نے گرین شیلڈ ، اعزازی سرٹیفکیٹ ملنے پر کمانڈنٹ سی ایم ایچ راولاکوٹ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکبا د پیش کی ہے اور کہا کہ کمانڈنٹ بریگیڈیئر محمد لیاقت کے بہترین اقدامات کے باعث یہاں کے لوگوں کو بہترین سہولیات میسر آرہی ہیں، سی ایم ایچ راولاکوٹ میں عام لوگوں کیلئے بیٹھنے اور کینٹین کے احاطہ سمیت دیگر تعمیراتی کام کروا کر نہ صرف ہسپتال کی خوبصورتی میں اضافہ کیا بلکہ صفائی کے انتظامات کو بھی مثالی بنایا ، ان افراد نے کہا کہ اس وقت سی ایم ایچ راولاکوٹ میں بہترین طبی سہولیات میسر ہیں جس کا سہرا کمانڈنٹ بریگیڈیئر محمد لیاقت کو جاتا ہے ۔