بدھ 26  ستمبر 2018ء
بدھ 26  ستمبر 2018ء

کیڈٹ کالج مظفرآباد کا افتتاح ، 60طلباءسے پہلی کلاس کا آغاز

مظفرآباد ( دھرتی نیوز) کیڈٹ کالج چھترکلاس کا افتتاح کردیا گیا ،5 سال کے بجائے 14 سال میں پہلی کلاس کا آغاز 60 طلباءسے کیا گیا ہے اپنے پروسیجر کے مطابق آگے بڑھتے ہوئے ہرسال تین سو طلباءکالج میں تعلیم مکمل کرینگے ، منصوبے کے دو فیز مکمل ہوگئے ہیں تیسرے فیز کے ساتھ کم وبیش ایک ارب سے تکمیل ہو جائیگی ، تقریب میں کالج کے پرنسپل عظیم خان نے سپاس نامہ پیش کیا ، جسکے مہمان خصوصی وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی جبکہ صدر تقریب وزیراوقاف و مذہبی امورراجہ عبدالقیوم خان نے کہا کہ علی گڑھ یورنیورسٹی بھارت کے اندر لاکھوں لوگوں کے مودی سے آزادی کے نعرے دو قومی نظریے کے ماضی حال مستقبل کی صداقت ہیں اگر پاکستان نہ ہوتا تو برصغیر میں نہ صرف مسلمان بلکہ باقی سب مذاہب کے ماننے والے بتوں کے پجاریوں کے غلام ہوتے ، میری خواہش اوردعا ہے کیڈٹ کالج چھتر کلاس میں تعلیم حاصل کرنے والے سب طالب علم پاک فوج کے شاہین بننے رہیں اور اپے وطن کیلئے کارہائے نمایاں سرانجام دیں ، نواز شریف بلاول بھٹو ، عمران خان ، سراج الحق سمیت تمام جماعتیں اپنے انتخابی منشور میں جدوجہد کشمیر کو پہلی ترجیحی کے طور پرشامل کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیڈٹ کالج چھتر کلاس کے افتتاح کے موقع پر بحیثیت صدر تقریب اپنے خطاب میں کیا، جسکے مہمان خصوصی وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی تھے راجہ عبدالقیوم خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام خصوصا کالجز ، یونیورسٹیز کے نوجوانوں کو دفاعی عسکری تربیت دی جائے یہ خطہ مملکت پاکستان کا سب سے اہم دفاعی ھار ہے ہمیں فخر ہے ہمارے دریاﺅں سے آتا پانی پاکستان کی زرعی توانائی کی مضبوطی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس میں ہمارے شہیدوں کے مقدس لہو کی خوشبو یں شامل ہیں جنکا کوئی نعمل البدل نہیں ہو سکتا ہے