منگل 20 نومبر 2018ء
منگل 20 نومبر 2018ء

سردار رشید حسرت کی برسی ہفتے کو منائی جائیگی ، تیاریاں مکمل

راولاکوٹ(دھرتی نیوز)نظریہ خودمختارکشمیرکے سرخیل قومی آزادی کے نامورہیرومعروف سیاسی وسماجی شخصیت بابائے خودمختاری سرداررشیدحسرت کی 26ویں برسی آج انتہائی عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے ۔اس سلسلہ میں انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے ۔راولاکوٹ شہرکوجھنڈوں اوربینروں سے سجادیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق جے کے ایل ایف اولین کمانڈرانچیف سرداررشیدحسرت کی 26ویں برسی کوحتمی شکل دے دی گئی ہے ۔مختلف علاقوں سے آنے والے جلوس دن گیارہ بجے مزارقائدپراکٹھے ہوں گے ۔جہاں سے دعاکے بعدراولاکوٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سے امن وآزادی ریلی کاانعقادکیاجائے گاجبکہ بعدازاں جلسہ عام کاانعقادہوگا۔جس سے جے کے ایل ایف ،کے ایس ایل ایف کے مرکزی قائدین کے علاوہ دیگرسیاسی وسماجی وطلبہ تنظیموں کے قائدین خطاب کریں گے ۔چیئرمین جے کے ایل ایف سردارصابرکشمیری ایڈووکیٹ نے کارکنان کوہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ وقت پرمزارقائدپرحاضرہوں۔تاکہ برسی کی تقریبات کااہتمام کیاجاسکے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ریلی اورجلسہ میں بھرپورشرکت کرکے ثابت کریں کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کوکبھی فراموش نہیں کرتیں