پیر 23 جولائی 2018ء
پیر 23 جولائی 2018ء

این ایف سی ایوارڈ ، آزادکشمیر کے حصہ میں 50فیصد اضافہ

مظفرآباد ( دھرتی نیوز) وزیرا عظم آزادکشمیر کے ترجمان کے مطابق وفاق نے این ایف سی ایوارڈ میں آزادکشمیر کا حصہ 50 فیصد بڑھا دیا گیا ۔پہلے وفاقی محصولات میں سے 2.4 فیصد تھاجبکہ اب 6.3 فیصد کے حساب سے شیئرملے گا آزادکشمیر حکومت نے انتظامی اخراجات کی مدد کے لیے حکومت پاکستان سے بجٹری گرانٹ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا جبکہ فیصلے سے حکومت آزادکشمیر کو مکمل خودمختاری حاصل ہو گئی ہے، اس ضمن میں وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے گزشتہ دنوں میں مختلف وفاقی شخصیات سے ملاقاتیں کیںاور انہیں آزادکشمیر کو مالیاتی خود مختاری دینے سمیت دیگر امور پر انہیں بریفنگ دی اور انہیں اپنا ہمنوا بنایا ، مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی قائدین نے ن لیگ کی وفاقی حکومت کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ میاں نواز شریف کے ویژن کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور وفاقی کابینہ کے ممبران اور دیگر متعلقین نے اہم فیصلہ کرکے کشمیریوں کے دل جیت لئے ، اب آزادکشمیر کو مالی مسائل کا سامنا نہیں رہے گا، وزیرا عظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی کاوشوں سے آزادکشمیر کو حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائیگا اور تاریخ ساز کامیابی پر وزیر اعظم آزادکشمیر مبارک باد کے مستحق ہیں ۔ 

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم