بدھ 26  ستمبر 2018ء
بدھ 26  ستمبر 2018ء

آزادکشمیر سمیت دنیا بھر میں نرسنگ کا عالمی دن منایا گیا

مظفرآباد( دھرتی نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج 12مئی نرسنگ کا عالمی دن منایا گیا۔اس موقع پر نرسنگ کی اہمیت و فادیت اور طویل اور انتھک خدمات کو اُجاگر کیا گیا۔ ریاست میں دن کی اہمیت کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد بھی ہوا ۔ریاستی دارالحکومت مظفرآباد میں شیخ زید ہسپتال سی ایم ایچ میں ایک بڑی تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب سے کمانڈنٹ برگیڈئیرحسن اقبال نے خصوصی خطاب کیا۔جبکاپنے خطاب میں کمانڈنٹ نے جُملہ ڈاکٹرز ،نرسنگ سٹاف سے پیشہ وارانہ اُمور پرمفصل و جامع خطاب میں خدمات کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ کرنل ضیاءالقمرخصوصی نے تقریب کی نگرانی و میزبانی کی۔سینئرسول ڈاکٹرز، آرمی میڈیکل کور، پیرا میڈیکل نرسنگ سٹاف شریک ہوا۔نرسنگ کے عالمی دن کے موقع پردیگر بھی کئی مقامات پر تقریبات منعقد ہوئیں۔تفصیلات کیمطابق ریاستی دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزادکشمیر و ملک سمیت دُنیا بھر میں گذشتہ روز نرسنگ کا عالمی دن منایاگیا۔یاد رہے 12مئی” نرسنگ کا عالمی دن“ ایک برطانوی نرس فلورنس نائٹ انگیل کی یاد میں منایا جاتا ہے جس نے 1854کی جنگ میں فوجیوں کی تیمارداری کی۔پاکستان میں اس شعبے کی بنیاد بیگم رعنا لیاقت علی خان نے رکھی،جبکہ 1949 میں سنٹرل نرسنگ ایسویسی ایشن اور1951 میں نرسز ایسویسی ایشن کا قیام عمل میں آیا۔اسوقت آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں نرسنگ سے متعلق معاملات بارے بڑی تعداد میں ادارے کام کررہے ہیں ۔تاہم نرسنگ کےلئے جس مشینری جذبے کی ضرورت ہے ۔اس حوالے سے عمومی طور پر اصلاح احوال کی ضرورت بھی محسوس کی جاتی ہے۔اسی اہمیت کے تناظر میں برگیڈئیر حسن اقبال نے اپنے خطاب کو موضوع بنایا۔