پیر 23 جولائی 2018ء
پیر 23 جولائی 2018ء

شیخ زید ہسپتال راولاکوٹ ، ہاﺅس جاب کی آسامیوں کیلئے 13ملین روپے مختص

راولاکوٹ( دھرتی نیوز) حکومت آزادکشمیر نے شیخ زید ہسپتال راولاکوٹ میںمیڈیکل کالجز سے فارغ التحصیل ہاﺅس جاب آفیسرز کیلئے ہاﺅس جاب کے انتظامات مکمل کر لئے ، حکومت نے نئے ڈاکٹرز کی ہاﺅس جاب کی آسامیوں کیلئے 13.248ملین روپے مختص کردئے ،جس میں آئندہ سال مزید اضافہ کیا جائے گا ، شیخ زید ہسپتال راولاکوٹ جو کہ پونچھ میڈیکل کالج راولاکوٹ کا ٹیچنگ ہسپتال بھی ہے میں اب آزادکشمیر اور پاکستان کے مختلف میڈیکل کالجز کے ہاﺅس جاب آفیسرز کی آمد سے صحت کی سہولیات میں بہتری آئے گی، ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے اور مریضوں کی مشکلات کا تدارک ہو سکے گا، پونچھ میڈیکل کالج راولاکوٹ کے پرنسپل ، انتظامی و تدریسی سٹاف نے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فارو ق حیدر ، وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی اور سیکرٹری صحت عامہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہاﺅس جاب کی آسامیوں کیلئے فنڈز مختص کرکے بڑا کارنامہ انجام دیا ، بالخصوص وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے ذاتی دلچسپی لیکر اس اہم معاملہ کو یکسو کروایا، ادھر مختلف سیاسی و سماجی رہنماﺅں جن میںایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ سردار محمد ذاکر خان ،مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی رہنما خواجہ عمران اشرف ، خواجہ ظہور احمد ، سردار نجیب ریاض ، مسلم لیگ جموں و کشمیر کے رہنما سردار اشراف خان چکوی ، اعوان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر محمد زرین اعوان شامل ہیں نے ہاﺅس جاب کی آسامیوں کیلئے فنڈز مختص کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان اقدامات سے پونچھ کے لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی ، ان افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ شیخ زید ہسپتال میں مختلف شعبوں کے ماہر ڈاکٹر ز کی آسامیاں خالی ہیں ان پر بھی فوری تعیناتی کے اقدامات کئے جائیں ۔ 

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم