جمعه 16 نومبر 2018ء
جمعه 16 نومبر 2018ء

راولاکوٹ ،32سالہ خاتون لیکچرر نے خود کشی کر لی

راولاکوٹ ( دھرتی نیوز) نواحی گاﺅں پکھر کہوکوٹ میں مبینہ طور پر شادی شدہ 32 سالہ خاتون لیکچررنے زہرکھا کر خود کشی کر لی ،زہر کھانے کے واقعہ کے بعد خاتون کو فوری شیخ زید ہسپتال راولاکوٹ لایا گیا اور اسے ابتدائی طبی امداد دی گئی ، ڈاکٹروں نے اس کی زندگی بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ جاںبر نہ ہو سکی ، جمعہ کی شب نعش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد حقائق کا قدرے علم ہو سکے گا ، خودکشی کرنیوالی خاتون گرلز انٹر کالج ریڑھ بن میں ایڈہاک لیکچر ر تھی ، خاتون لیکچرر کو آج آبائی گاﺅں میں سپرد خاک کیا جائے گا، خود کشی کی اصل وجوہات کا علم نہیں ہو سکا تاہم بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ ہے ، ایس ایچ او پولیس تھانہ راولاکوٹ کے مطابق لیکچر ر کے خاوند کو حراست میں لے کر اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔