پیر 23 جولائی 2018ء
پیر 23 جولائی 2018ء

برقیات کی ریکوری مہم،صارفین کو بقایا جات جمع کروانے کے لیے ڈیڈ لائن

راولاکوٹ ،ہجیرہ (اسٹاف رپورٹر،نامہ نگار)آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع پونچھ میں بھی بجلی کے بقایا جات جمع کروانے کی آج آخری تاریخ ہے جس کے بعد نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کی جائے گا۔مہتمہم برقیات آپریشن ڈویژن راولاکوٹ وقار خلیل کے مطابق راولاکوٹ سرکل میں موجودہ وقت پرائیویٹ صارفین کے ذمے ساڑھے چھ کروڑ روپے واجب الادا ہیں جن میں سے ستر فیصد تھوراڑ کے علاقے میں واجب الادا ہیں جن کی وصولی کے لیے حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔پہلے مرحلے میں کنکشن منقطع کیے جائیں گے ،جن علاقوں میں نادہندگان کی تعداد زیادہ ہے وہاں ٹرانسفارمر ہی بند کر دئیے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں مال گذاری ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیے محکمہ مال کو تحریک کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ سرکاری محکمہ جات کے ذمے واجب الادا بقایا جات میں سے اکثریت کی وصولی ہو گئی ہے تاہم سی ایم ایچ سمیت محکمہ سیاحت اور پبلک ہلتھ کے ذمے ابھی بھی بقایا جات ہیں جن کی وصولی کے لیے حکومت کو تحریک کی گئی ہے۔ہجیرہ سے ہمارے نامہ نگار کے مطابق ناظم برقیات سرکل راولاکوٹ سردار الطاف خان نے ہجیرہ کا دورہ کیا اورکئی نادہندگان کے کنکشن اپنی نگرانی میں منقطع کروائے ،ہجیرہ میں پرائیویٹ صارفین کے ذمہ اڑھائی کروڑ روپے جبکہ عباسپور میں پچاس لاکھ روپے بقایا جات ہیں ،صارفین کو آج 25 جون تک بجلی کے بقایا جات جمع کروا نے کی حتمی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ،ناظم برقیات ہجیرہ کے مطابق واپڈا کی طرف سے بقایا جات جمع کروانے کے لئے اس ماہ دو نوٹس جاری ہو چکے ہیں ، اگر واپڈا کو ادئیگی نہ کی تو وہ کنکشن ہی  منقطع کر دیں گے۔ انہوں نے صارفین سے مطالبہ کیا کہ وہ محکمہ سے تعاون کریں اور اپنے اپنے ذمہ بقایا جات فوراً جمع کروا دیں ، انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ کرو ڑروپے کے بقایا جات سرکاری محکمہ جات کے ذمہ بھی ہیں ، صرف تحصیل ہیڈ کوارٹر ہستال کے ذمہ 73لاکھ روپے بقایا ہیں ، انہوں نے کہا کہ جن صارفین کے ذمہ 10ہزار روپے سے زائد کے واجبات ہیں انکے کنکشن منقطع کر دئیے گے ہیں ، ریکوری مہم شروع ہے ،ایس ای برقیات سردار الطاف خان نے کہا ہمارا مقصد صارفین کو تنگ کرنا نہیں تھا مگر صارفین محکمہ کے ساتھ تعاون کریں بجلی کی سہولت سے مستفید ہوں ، بجلی بل بروقت جمع کروائیں ، بقایا جات آج 25جون تک جمع نہ کروانے والے صارفین کے کنکشن پہلے سے ہی منقطع ہیں ، آئندہ انکے نام اخبارات میں شائع کئے جائیں گے ، ناطم برقیات نے کہا کہ بجلی کی لائنوں کی مرمتی اور بہتری کے لئے کام شروع ہے ۔ صارفین کو ہر ممکن سہولیات دیں گے ۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم