پیر 10 دسمبر 2018ء
پیر 10 دسمبر 2018ء

پانیولہ ، ڈیڑھ ماہ قبل جاں بحق ہونیوالی خاتون کی قبرکشائی

پانیولہ(نامہ نگار)نواحی موضع تھلہ کی شادی شدہ خاتون کی قبر کشائی پونچھ میڈیکل کالج راولاکوٹ کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے نعش کے نمونے حاصل کر لئے خاتون رمضان المبارک میں انتقال کر گئی تھی جسکے والد کی طرف سے مرحومہ کی موت کے اسباب پر شک گزرا جسکی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر تھوراڑ نصرت گردیزی اور پولیس چوکی جنڈالہ کی موجودگی میں قبر کشائی کی گئی تفصیلات کے مطابق بنگوئیں سے تعلق رکھنے والی مسماة(س) کی شادی اپنے پھوپھی زاد سے تھلہ تمروٹہ میں ہوئی تھی جس کے تین بیٹے بیٹیاں بھی ہیں بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں رات کے وقت اسے قے اور دست لگے جسے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گئی اور اسے دوسرے روز تھلہ میں سپرد خاک کر دیا گیا اب ڈیڑھ ماہ بعد مرحومہ کے والد کو شک گزرا کہ اس کی بیٹی کی موت طبعی نہیں تھی جس کی درخواست پر مجسٹریٹ اور پولیس کی نگرانی میں قبر کشائی کی گئی اور پونچھ میڈیکل کالج راولاکوٹ کے ڈاکٹروں جن میں خواتین ڈاکٹرز بھی شامل تھیں نے نعش کے نمونے حاصل کر لئے تاکہ پوسٹمارٹم کے بعد موت کی وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے پولیس کے مطابق یہ جملہ کاروائی جمعة المبارک کے روز مکمل کر لی گئی ہے اور موت کی اصل وجوہات کا علم رپورٹ آنے کے بعد ہو سکے گا۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم