پیر 10 دسمبر 2018ء
پیر 10 دسمبر 2018ء

وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ

   مظفر آباد(صباح نیوز،بی بی سی)لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) کے قریب آزاد کشمیر کے علاقہ حویلی میں بھارتی فوج نے وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔سرکاری ٹی وی کے مطابق راجہ فاروق حیدر خان چوہدری عبد العزیز کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کے لیے جارہے تھے کہ تروڑی گاﺅں کے قریب ایل او سی کے قریب بھارتی فوج نے راجہ فاروق حیدر کے سفید رنگ کے سرکاری ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کر دی بھارتی فوج نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ہیلی کاپٹر کو پاکستان آرمی کا ہیلی کاپٹر سمجھ کر اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا تاہم پائلٹ نے بحفاظت ہیلی کاپٹر کو حویلی اتار لیا۔واضح رہے کہ کسی بھی فوجی ہیلی کاپٹر کے ایل او سی کے قریب سفر کرنے کا طے شدہ پروسیجر یہ ہے کہ دونوں اطراف کی افواج پہلے ایک دوسرے کو اطلاع دیتی ہیں تاکہ کسی بھی قسم کے المیے سے بچا جا سکے تاہم بھارتی فوج نے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کے سفید رنگ کے ہیلی کاپٹر کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔بھارتی فوج نے تمام ایس او پیز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سفید رکنگ کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی۔بی بی سی کے مطابقپاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے وزیر اعظم ہاو¿س کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے سرکاری ہیلی کاپٹر پر اتوار کی دوپہر لائن آف کنٹرول کے قریب انڈین فورسز نے فائرنگ کی۔وزیراعظم ہاو¿س راجہ فاروق حیدر اپنے سفید رنگ کے سرکاری ہیلی کاپٹر پر لائن آف کنٹرول کے قریب پرواز کر رہے تھے جب انڈین فورسز نے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی۔راجہ فاروق حیدر لائن آف کنٹرول کے قریب تروڑی کے علاقے سے گزر رہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد راجہ فاروق حیدر کا ہیلی کاپٹر بحفاظت اپنی منزل پر اتر گیا۔ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے اس واقعے کے بعد ایک بیان میں کہا کہ ان کا ہیلی کاپٹر لائن آف کنٹرول کے قریب پرواز کر رہا تھا جب انڈین فورسز نے اس پر فائرنگ کی۔ان کا کہنا تھا کہ جس علاقے پر سے وہ پرواز کر رہے تھے جب فائرنگ کی گئی یہ وہ علاقہ ہے جہاں انڈین فورسز گولہ باری کرتی رہتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا سویلین ہیلی کاپٹر زیرو لائن تک جا سکتا ہے جبکہ فوجی ہیلی کاپٹر کی پرواز سے قبل انڈیا کو مطلع کرنا ہوتا ہے۔تاہم انڈین میڈیا کے مطابق ایک پاکستانی ہیلی کاپٹر نے لائن آف کنٹرول پر پونچھ سیکٹر میں انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔انڈیا کے وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیوندر آنند کا کہنا ہے کہ ایک سفید رنگ کے پاکستانی ہیلی کاپٹر نے اتوار کی دوپہر فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔انڈین خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں ایک ہیلی کاپٹر کو اڑتے دیکھا جا سکتا ہے اور اس کے ساتھ چھوٹے اسلحے سے فائرنگ کی جا رہی ہے۔فارورڈ چیک پوسٹوں پر تعینات فضائی سنتریوں نے چھوٹے اسلحے سے فائرنگ کی جس کا مقصد پائلٹ کو باور کرانا تھا کہ وہ فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور واپس جائے۔انڈین میڈیا کے مطابق دفاعی ذرائع کا کہ کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر نے کرشنا گھاٹی سیکٹر کے علاقے گلپر پر انڈیا کے مقامی وقت کے مطابق 12 بج کر 13 منٹ پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور پھر واپس چلا گیا۔انڈیا کی خبر رساں ایجنسی ای این آئی نے ہیلی کاپٹر کی پرواز کی 30 سیکنڈ کی ویڈیو بھی جاری کی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ مبینہ طور پر انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی فضائی حدود میں پرواز کر رہا ہے۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم