پیر 10 دسمبر 2018ء
پیر 10 دسمبر 2018ء

دھیرکوٹ بازار میں آتشزدگی ، 12دکانیں جل کر خاکستر

دھیرکوٹ ( دھرتی نیوز) دھیر کوٹ میں آتشزدگی کے باعث 12دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے، مبینہ طور پر لکڑی کے ایک کارخانے سے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بڑھکی جس نے ملحقہ دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، جلنے والی دکانوں میں کریانہ سٹور ، موبائل شاپس، کپڑے اور لنڈا کی دکانیں شامل ہیں ، اطلاع ملنے پر انتظامیہ موقع پر پہنچی اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ، محکمہ پبلک ہیلتھ کے اہلکاران نے واٹر ٹینکر کے ذریعے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا اور آگ پر بڑی مشکل سے قابو پایا تاہم بعد میں باغ ،راولاکوٹ اور مظفرآباد سے بھی فائربریگیڈ کی گاڑیاں پہنچیں اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ۔ Back to Conversion Tool

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم