پیر 10 دسمبر 2018ء
پیر 10 دسمبر 2018ء

جماعت اسلامی آزادکشمیر نے جے کے پی پی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا

راولاکوٹ ( دھرتی نیوز ) جماعت اسلامی آزادکشمیر نے راولاکوٹ کے ضمنی انتخابات میں جموں کشمیر پیپلزپارٹی ( جے کے پی پی ) کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا ، فیصلہ جماعت کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں کیا گیا جس کے بعد حلقہ تین کے ارکان کو اعتماد میں لیا گیا ، قبل ازیں جماعت اسلامی آزادکشمیر ضلع پونچھ نے الیکشن میں حصہ نہ لینے کی سفارشات مرتب کر کے مرکز کو ارسال کی تھیں جس کے بعد مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس بلایا گیا تھا جس میں اکثریتی رائے سے جے کے پی پی کے نامزد امیدوار کی غیر مشروط حمایت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، فیصلے کا باضابطہ اعلان امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود آئندہ دو دنوں میں کرینگے ، جماعت اسلامی آزادکشمیر نے ایک ماہ قبل ہجیرہ ضمنی الیکشن میں بھی حصہ نہیں لیا تھا اور اسی بات کو مثال بنا کر ان انتخابات میں بھی حصہ نہ لینے کی سفارشات مرتب کیں ، جے کے پی پی کے قیام کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جماعت سلامی نے ان کے نامزد امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے ، گزشتہ عام انتخابات میں جماعت اسلامی آزادکشمیر مسلم لیگ ’’ن‘‘ کی حمایت کر چکی ہے اور بدلے میں انہیں اسمبلی میں دو خصوصی نشستیں بھی ملی تھیں ، جبکہ اس حلقے میں جماعت اسلامی نے اپنا امیدوار کھڑا کر رکھا تھا ، دریں اثناء جے کے پی پی کے ایک وفد نے بھی امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر ڈاکٹر خالد محمود سے ملاقات کی اور انہیں غیر مشروط حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم