پیر 10 دسمبر 2018ء
پیر 10 دسمبر 2018ء

راولاکوٹ ضمنی الیکشن ، مسلم لیگ ن آزادکشمیر نے سردارطاہر انور ایڈووکیٹ کو ٹکٹ جاری کردیا

مظفرآباد( دھرتی نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے طویل مشاورت کے بعد راولاکوٹ کے ضمنی انتخاب کیلئے سردار طاہر انور ایڈووکیٹ کو مسلم لیگ ن آزادجموں کشمیر کا ٹکٹ جاری کر دیا ہے ۔مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر و وزیر اعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حیدرخان کی زیر صدارت منعقد ہو اجس میں مسلم لیگ ن پارلیمانی بورڈ کے ممبران سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن آزادکشمیر و سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر، سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر و سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق، وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز ، وزیر صحت عامہ ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان ، وزیر قانون سردار فاروق احمد طاہر، وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس، ممبر ان کشمیر کونسل عبدالخالق وصی اورملک پرویز اعوان نے شرکت کی۔ اجلاس میں طویل مشاورت اور مسلم لیگ ن کے عہدیداران و کارکنان کی سفارشات اور صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے سردار طاہر انور ایڈووکیٹ کو حلقہ ایل اے 19پونچھ و سدھنوتی3سے سینئر سیاستدان سردار خالد ابراہیم کی وفا ت سے خالی ہونے والی قانون ساز اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب میں سے مسلم لیگ ن کا امیدوار نامزد کر دیا ہے ۔ مرکزی قیادت کی منظوری کے بعد سردار اطاہر انور ایڈووکیٹ کے نام کا باضابطہ طورپر اعلان کیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ ضمنی الیکشن کے لئے ن لیگ کے ضلعی صدر اور صدارتی مشیر اعجاز یوسف خواتین ونگ کی جنرل سیکریٹری الماس گردیزی ا،ممبر مجلس عاملہ حاجی رشید ، نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروارکھے تھے، منگل کی شام طاہر انور کو باضابطہ امیدوار نامزد کردیا گیا طاہر انور ایڈووکیٹ مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے بانی رہنما ہیں وہ ماضی میں آزادکشمیر کے وزیرٹرانسپورٹ رہ چکے ہیں مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر ہیں آزادکشمیر میں ن لیگ بنوانے میں انکا کلیدی کردار ہے، طاہر انور کو ٹکٹ ملنے کی خوشی میں انکے آبائی گاوں پوٹھی میں جشن منایا گیا مٹھائیاں تقسیم کی گئیں

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم