پیر 10 دسمبر 2018ء
پیر 10 دسمبر 2018ء

متیال میرہ میں آتشزدگی ،امدادی اداروں کی بروقت کارروائی

راولاکوٹ( دھرتی نیوز) متیال میرہ گھر میں آتش زدگی میونسپل کارپوریشن ، ریسکیو 1122 کی بروقت کاروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا متیالمیرہ میں صوبیدار محمدسرور مرحوم کے گھر کے ساتھ بناے گے بھینسوں کے شیڈ میں آگ بڑھک اٹھی جس نے شیڈ میں موجود گھاس اور لکڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی اس دوران میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت کاروائی کرتے ہوے آگ پر قابو پا لیا، ریسکیو1122 کے ڈائریکٹر پرویز اقبال۔انسپکٹر ریسکیو۔چیف آفیسر بلدیہ عاطف نسیم بھی موقعہ پر پہنچ گے۔ تاہم ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیامقامی افراد سردار عفنان نواز ، محمد قدیر ، سردار محمد اعظم خان، سردار افراز خان ، محمد سعید خان نے ریسکیو ٹیموں کی بر وقت کاروائی پر شکریہ ادا کرتے ہوے حراج تحسین پیش کیا جبکہ متاثرہ فرد کومعاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم