پیر 10 دسمبر 2018ء
پیر 10 دسمبر 2018ء

راولاکوٹ ضمنی الیکشن ، ضابطہ اخلاق کی کوئی خلاف ورزی ثابت نہیں ہوئی ، ریٹرننگ آفیسر

راولاکوٹ(دھرتی نیوز)ریٹرننگ آفیسرضمنی انتخابات حلقہ ایل اے 19پونچھ تین راولاکوٹ کے دفترسے اخبارات کوجاری کیے گئے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں اس وقت تک ضابطہ اخلاق کی کوئی خلاف ورزی ثابت نہیں ہوئی ۔ضابطہ اخلاق پرمکمل عملدرآمدہورہاہے۔اگرکسی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تواس صورت میں متعلقہ ذمہ داران کے خلاف قانو ن کے مطابق سختی سے نمٹاجائے گا۔بیان میں کہاگیاہے کہ بلاوجہ کسی کومیڈیاٹرائل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔نامنوٹہ کے مقام پربجلی کی تاروں اوردیگرسامان لے جانے والی گاڑی کوشکایت ملنے پرفوری طورپرضبط کرتے ہوئے تحقیقات کاآغازکیاگیامحکمہ برقیات کنسٹریشن ڈویژن راولاکوٹ کے ایس ،ڈی ،اواورٹھیکیدارکوشوکازنوٹس جاری کیاگیا۔دونوں ذمہ داران دفترمیں آئے انہوں نے تحریری وضاحت پیش کی۔ان دونوں کے بیانات بھی قلمبندکیے گئے۔متعلقہ ٹھیکیدارنے ورک آرڈرکی کا پیش کی۔تحریری وضاحت اورجملہ ثبوت کوملاحظہ کیاگیاجس سے یہ عیاں ہواکہ ایل ۔ٹی لائن کامنصوبہ سال 2018ء کے اولائل سے بروئے ورک آرڈرنمبر655-59مورخہ2-12-2017جاری ہواٹھیکیداراپنی گاڑی پرجس پرمحکمہ برقیات کابورڈلگایاگیاتھابجلی کی تاریں اوردیگرسامان لے کرجارہاتھاالیکشن کمیشن نے بیس نومبر2018ء کوجوہدایت جاری کی ہیں اس کے پیرانمبرچارکے تحت معمول کے ترقیاتی کام جومنظورشدہ ADTمیں ہیں وہ جاری رہیں گے ۔ان پرکوئی پابندعائدنہیں ہے ۔اس طرح اخبارات کے ذریعے کیاجانے والاواویلادرست نہ ہے ۔کسی بھی جگہ ضابطہ اخلاق کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی ہے ۔ضمنی انتخابات میں اس حلقہ کے ایک امیدوارسردارمحمدیعقوب خان کی درخواست پرباضابطہ تحقیق کروائی گئی جس کے بعددرخواست داخل دفترکی گئی ہے ۔پولیس تھانہ راولاکوٹ کے ایس ایچ اوکوحکم جاری کیاگیاہے کہ وہ گاڑی معہ سامان واگزارکرے ۔بیان میں الیکشن کمیشن سے سفارش کی گئی ہے کہ امیدواران یاان کے نمائندگان کی جانب سے بلاوجہ میڈیاٹرائل کوروکنے کے لیے بھی ضابطہ اخلاق اورہدایت جاری کی جائیں۔تاکہ کسی جگہ کوئی غلط فہمی پیدانہ ہو۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم