بدھ 23 جنوری 2019ء
بدھ 23 جنوری 2019ء

ہجیرہ کی طرح راولاکوٹ میں بھی سرخرو ہونگے، وزیرا عظم

  راولاکوٹ(دھرتی نیوز)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ راولاکوٹ کے ضمنی الیکشن میں سردار طاہر انور جماعت کے متفقہ امیدوار ہیں انہیں میاں محمد نواز شریف نے ٹکٹ جاری کیا یہ سیٹ بھاری اکثریت سے جیت کر قیادت کو تحفے میں پیش کریں گے۔سردار خالد ابراہیم کی رحلت قومی نقصان ہے حسن ابراہیم ہمارے عزیز ہیں یعقوب خان اگر الیکشن لڑنے کا اعلان نہ کرتا تو شاید ہم اپنا امیدار کھڑا نہ کرتے ۔راولاکوٹ سے جہاد آزادی کا آغاز ہوا میرے والد محترم نے سیاسی ٹیکری کا نام درالجہا د رکھا اور میں نے دارالجہا د کاافتتاح کیا۔میرے والد صاحب آزادکشمیر میں ووٹ کے حق کی جدوجہد میں اہلیان پونچھ کے شانہ بشانہ تھے۔مجھے اس بات پر فخر ہے کہ ہمارا تعلق غازی ملت کے خاندان اور پونچھ کے غیور لوگوں سے رہا ۔مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی متحد ہے میں اگر کرسی چھوڑوں بھی تو مسلم لیگ ن کے 38ممبران اسمبلی سیاسی بانجھ نہیں کہ وہ یعقوب خان جیسے شخص کو آگے لائیں۔یعقوب خان ممبر اسمبلی بھی نہیں بن سکتا تکبر اور رعونت اﷲ تعالیٰ کی ذات کو سخت ناپسند ہے۔مجھے کامل یقین ہے کہ اﷲ کی نصرت و حمایت سے راولاکوٹ کی نشست بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔طاہر انور دلیر اور غیور سیاسی کارکن ہیں آپ انہیں ووٹ دیں مسائل کے حل کی ذمہ داری میری ہے میں خود سردار طاہر انور کی انتخابی مہم چلاؤ ں گا۔وزیراعظم آزادکشمیر راولاکوٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ،ایم ایس ایف این کے مشترکہ ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ راولاکوٹ کے شہری اور دیہی علاقوں میں ترقیاتی تفاوت ختم کریں گے۔اﷲ رب العزت کا شکر ادا کرتا ہوں ریاستی وقار ،تشخص ،عوامی مسائل کے حل کے لیے جو کام مجھ سے لیئے وہ کسی اور کے حصے میں نہیں آئے۔رب کریم کے فضل وکرم سے راولاکوٹ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی اﷲ ہی ہے جو لوگوں کے دلوں کو موڑتا ہے رب کریم نے ہجیرہ میں کامیابی عطا کی اور راولاکوٹ میں بھی سرخرو کرے گا ورنہ ہماری کیا اوقات ہے۔ہجیرہ کی طرح راولاکوٹ کا ضمنی الیکشن بھاری اکثریت سے جیت کر میاں محمد نواز شریف کو تقویت دیں گے۔کنونشن سے وزراء حکومت ،چوہدری محمد عزیز،مشتاق مہناس،سردار میر اکبر،بیرسٹر افتخار گیلانی، ضلعی صدر اعجاز یوسف،امیدوار اسمبلی طاہر انور،ملک پرویز اعوان،فرہاد علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہاکہ سردار یعقوب کا چورن بک گیا ہے جب وہ صدر ،وزیراعظم، وزیر رہے تو اس وقت کچھ نہیں کرسکے اب کیا کریں گے۔تین سیٹوں کے ساتھ حکومت کو کچھ فرق نہیں پڑتا۔فریال تالپور اور چوہدری ریاض کے لیے بھیجے گے بریف کیس آزادکشمیر کے عوام کے خون پسینے کی کمائی تھی۔فریال تالپور اور چوہدری ریاض کو بریف کیس بھیج کر صدارت اور عہدے لیئے گے ۔انہوں نے کہامیاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر الیکشن لڑ رہے ہیں ن لیگ کے ارکان بکاؤ مال نہیں کہ وہ بک جائیں گے ۔وزیراعظم کو تعمیر وترقی کا طعنہ دینے والے یعقوب خان کے لیے شرم کا مقام ہے کہ ان کے آبائی گاؤں علی سوجل سے چورا گلی سڑک راجہ فاروق حیدر نے بنائی ۔طاہر انور جماعت کے امیدوار ہیں ان کے انتخابی نتائج مخالفین کے دعوؤں پر پانی پھیر دیں گے۔ ہجیرہ کی طرح راولاکوٹ میں بھی سرخرو ہونگے، وزیرا عظم  راولاکوٹ(دھرتی نیوز)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ راولاکوٹ کے ضمنی الیکشن میں سردار طاہر انور جماعت کے متفقہ امیدوار ہیں انہیں میاں محمد نواز شریف نے ٹکٹ جاری کیا یہ سیٹ بھاری اکثریت سے جیت کر قیادت کو تحفے میں پیش کریں گے۔سردار خالد ابراہیم کی رحلت قومی نقصان ہے حسن ابراہیم ہمارے عزیز ہیں یعقوب خان اگر الیکشن لڑنے کا اعلان نہ کرتا تو شاید ہم اپنا امیدار کھڑا نہ کرتے ۔راولاکوٹ سے جہاد آزادی کا آغاز ہوا میرے والد محترم نے سیاسی ٹیکری کا نام درالجہا د رکھا اور میں نے دارالجہا د کاافتتاح کیا۔میرے والد صاحب آزادکشمیر میں ووٹ کے حق کی جدوجہد میں اہلیان پونچھ کے شانہ بشانہ تھے۔مجھے اس بات پر فخر ہے کہ ہمارا تعلق غازی ملت کے خاندان اور پونچھ کے غیور لوگوں سے رہا ۔مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی متحد ہے میں اگر کرسی چھوڑوں بھی تو مسلم لیگ ن کے 38ممبران اسمبلی سیاسی بانجھ نہیں کہ وہ یعقوب خان جیسے شخص کو آگے لائیں۔یعقوب خان ممبر اسمبلی بھی نہیں بن سکتا تکبر اور رعونت اﷲ تعالیٰ کی ذات کو سخت ناپسند ہے۔مجھے کامل یقین ہے کہ اﷲ کی نصرت و حمایت سے راولاکوٹ کی نشست بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔طاہر انور دلیر اور غیور سیاسی کارکن ہیں آپ انہیں ووٹ دیں مسائل کے حل کی ذمہ داری میری ہے میں خود سردار طاہر انور کی انتخابی مہم چلاؤ ں گا۔وزیراعظم آزادکشمیر راولاکوٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ،ایم ایس ایف این کے مشترکہ ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ راولاکوٹ کے شہری اور دیہی علاقوں میں ترقیاتی تفاوت ختم کریں گے۔اﷲ رب العزت کا شکر ادا کرتا ہوں ریاستی وقار ،تشخص ،عوامی مسائل کے حل کے لیے جو کام مجھ سے لیئے وہ کسی اور کے حصے میں نہیں آئے۔رب کریم کے فضل وکرم سے راولاکوٹ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی اﷲ ہی ہے جو لوگوں کے دلوں کو موڑتا ہے رب کریم نے ہجیرہ میں کامیابی عطا کی اور راولاکوٹ میں بھی سرخرو کرے گا ورنہ ہماری کیا اوقات ہے۔ہجیرہ کی طرح راولاکوٹ کا ضمنی الیکشن بھاری اکثریت سے جیت کر میاں محمد نواز شریف کو تقویت دیں گے۔کنونشن سے وزراء حکومت ،چوہدری محمد عزیز،مشتاق مہناس،سردار میر اکبر،بیرسٹر افتخار گیلانی، ضلعی صدر اعجاز یوسف،امیدوار اسمبلی طاہر انور،ملک پرویز اعوان،فرہاد علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہاکہ سردار یعقوب کا چورن بک گیا ہے جب وہ صدر ،وزیراعظم، وزیر رہے تو اس وقت کچھ نہیں کرسکے اب کیا کریں گے۔تین سیٹوں کے ساتھ حکومت کو کچھ فرق نہیں پڑتا۔فریال تالپور اور چوہدری ریاض کے لیے بھیجے گے بریف کیس آزادکشمیر کے عوام کے خون پسینے کی کمائی تھی۔فریال تالپور اور چوہدری ریاض کو بریف کیس بھیج کر صدارت اور عہدے لیئے گے ۔انہوں نے کہامیاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر الیکشن لڑ رہے ہیں ن لیگ کے ارکان بکاؤ مال نہیں کہ وہ بک جائیں گے ۔وزیراعظم کو تعمیر وترقی کا طعنہ دینے والے یعقوب خان کے لیے شرم کا مقام ہے کہ ان کے آبائی گاؤں علی سوجل سے چورا گلی سڑک راجہ فاروق حیدر نے بنائی ۔طاہر انور جماعت کے امیدوار ہیں ان کے انتخابی نتائج مخالفین کے دعوؤں پر پانی پھیر دیں گے۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم