منگل 22 اکتوبر 2019ء
منگل 22 اکتوبر 2019ء

جنڈالی میں سکول وین حادثہ کا شکار ، 7بچے زخمی ،2اسلام آباد منتقل

جنڈالی ( دھرتی نیوز) جنڈالی میں سکول وین کے حادثہ میں سات بچے زخمی ہو گئے، جن میں تین شدید جبکہ چار معمولی زخمی ہوئے ، معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا جبکہ دو بچیوں سمیت تین شدید زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال راولاکوٹ لایا گیا جہاں سے دو بچوں کو پمز اسلام آباد منتقل کردیا گیا ،شدید زخمی بچے سگے بہن بھائی ہیں، یہ حادثہ گزشتہ روز جنڈالی کے علاقہ رنگوگلہ میں ڈسپنسری کے قریب اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور گاڑی سے نیچے اترآیا اور اس کے بعد گاڑی لڑھکتی ہوئی سڑک سے نیچے جاگری ،ڈرائیور کا موقف ہے کہ بچوں نے گاڑی کے گیئر سے چھیڑ چھاڑ کی جسے گاڑی نیوٹرل ہو کر گر پڑی ، زخمی بچے نجی سکول میں زیر تعلیم تھے اور حادثہ چھٹی کے بعد واپس گھر جاتے ہوئے پیش آیا ۔ ادھر عوامی وسماجی حلقوں نے حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اسے ڈرائیور کی غفلت قرار دیا اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے اس ے قرار واقعی سزا دی جائے کیونکہ اکثر حادثات ڈرائیور ز کی لاپرواہی کے باعث پیش آتے ہیں اور سکول کی گاڑیوں کو قانون و ضابطہ کا پابند بنایا جائے ، آئے روز سکول کی گاڑیوں کے حادثات لمحہ فکر ہیں، انتظامیہ موثر پالیسی بنا ئے تاکہ حادثات کی روک تھام میں مدد مل سکے ۔