هفته 23 مارچ 2019ء
هفته 23 مارچ 2019ء

تیس دسمبر کا سورج ہماری جیت لے کرطلوع ہو گا، سردار یعقوب

راولاکوٹ(دھرتی نیوز) سابق صدرریاست اور پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے نامزد امیدوار حلقہ ایل اے 19 پونچھ 3 راولاکوٹ الحاج یعقوب خان کا یونین کونسل پکھر کا دورہ جے کے پی پی اور ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں سے سینکڑوں افرادپاکستان پی پی میں شامل اور درجنوں خاندانوں کا سردار یعقوب خان کی حمائت کا اعلان سردار یعقوب خان نے کہا ہے کہ ہماری جیت یقینی ہے لوگ جو ق در جوق ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں جو ہماری قیادت پر اعتماد ہے سردار یعقوب خان نے کہا کہ یونیورسٹی آ ف پونچھ چھوٹا گلہ کیمپس ایئرپورٹ اور چک ہسپتال جیسے ہمارے منظور شدہ منصوبہ جات فنڈز ہونے کے باوجود پینڈنگ ہیں جن کو مکمل کروانا اور حلقہ کے عوام کو حقوق دلوانا رابطہ سڑکیں ہماری ترجیحات میں شامل ہیں اسی لئے انتخابات میں حصہ لے رہاہوں انھوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر غیر سنجیدہ آدمی ہے وزراء کی فوج ظفر موج لے کر منصوبہ جات کے جھوٹے اعلانات سے راولاکوٹ کے باشعور عوام دھوکے میں نہین آئیں گے تیس دسمبر کا سورج ہماری جیت لے کرطلوع ہو گا انھوں نے کارکنان سے کہا کہ جو پولنگ سٹیشن لیڈ کرے گا وہی کل کا سلطان ہوگا ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل پکھر میں عوامی اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر پاکستان پی پی ضلع پونچھ کے صدر حافظ صغیر خان یونین کونسل پکھر کے صدر زبیر کریم جنرل سیکریٹری بشارت خان لطیف خان ایڈوکیٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا حافظ صغیر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ تیس دسمبر کو چار ہزار کی لیڈ لے کر کھائیگلہ آئیں گے سردار یعقوب خان کو اسمبلی تک پہنچانا ہماری ذمہ دار ی ہے عوام مداریوں کی جھانسے میں نہ آئیں بلکہ پی پی پی اور سردار یعقوب خان کی گزشتہ کارکردگی کا جائزہ لیں سردار یعقوب خان نے مزید کہا کہ عوام مجھے اسمبلی میں پہنچائیں فاروق حیدر کو ہٹاکر میں وزیراعظم بنوں گا میری اسمبلی میں جانے کی دیر ہے فاروق حیدر ن لیگ میں فارورڈ بلاک بننے کو روکیں مجھے الیکشن ہرانا انکے بس کے بات نہیں ہٹیاں بالا کو ضلع میں نے بنوایا فاروق حیدر میرے حلقے میں آکر میرے احتساب کے بجائے اپنے حلقے میں اپنے کام اورطرزعمل پر غور کریں گزشتہ دنوں فاروق حیدر کے حلقے کا ایک محنت کش راولاکوٹ میں ایک حادثے کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھا فاروق حیدراس غریب کے گھر تعزیت کے لئے نہ جاسکے نہ اسکی ماں یا بیواہ اور بھائی سے کسی کو گھر کا چولہا جلوانے روزگار دے سکے ہجیرہ میں فاروق حیدر نے جھوٹ بول کر لوگوں سے ووٹ لئے کام کاج تو دور کی بات عامر الطاف کو وزیر بنانے اور ضیاء سردار کو مشیر بنانے کا وعدہ بھی فاروق حیدر پورا نہ کرسکے راولاکوٹ فتح کرنے کا انکا خواب ادھورا ہی رہے گا فاروق حیدر خالد ابراہیم خان سے کتنے مخلص تھے ہر کوئی جانتا ہے وہ جنازہ چھوڑکر یورپ چلے گئے اصل میں انکو ڈر یہ تھا کہ اگر وہ راولاکوٹ آئے تو لوگ انکا راستہ روک سکتے ہیں چونکہ غازی ملت کی قبر پر سوٹیاں مارنے کی بات کرکے انھوں نے راولاکوٹ کے لوگوں کی غیرت کو چیلنج کیا تھا فاروق حیدر کے جھوٹ موٹ کے وعدوں کو یہ باشعور اور باغیرت عوام بخوبی سمجھتے ہیں کہ انھوں نے خان بہادر مرحوم کے حلقے میں جوکیا وہ سب کوپتہ ہے راجہ فاروق حیدر اور انکے ساتھ چلنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم