بدھ 23 جنوری 2019ء
بدھ 23 جنوری 2019ء

سیاست کی خرافات کے خلاف میدان عمل میں نکلے ہیں، حسن ابراہیم

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)جموں کشمیرپیپلزپارٹی کے نامزدامیدوارسردارحسن ابراہیم خان نے کہاہے کہ غازی ملت سردارمحمد ابراہیم خان کی قیادت میں سری نگرسے جوآوازبلندہوئی تھی اورجوتحریک آزادی کشمیرکے لیے لازوال خدمات آزادی کاباعث بنی تھی اسی جدوجہدکے مقاصدحاصل کرنے کے لیے جموں کشمیرپیپلزپارٹی عوام کے تعاون سے اسی جدوجہدکوجاری وساری رکھنے کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گی۔مقبوضہ کشمیرعوام خودکونتہانہ سمجھیں جموں کشمیرپیپلزپارٹی ان کی قربانیوں کوکبھی رائیگاں نہیں جانے دے گی۔اتنی بڑی تعدادمیں عوام کاجوق درجوق جموں کشمیرپیپلزپارٹی کے قافلے میں شامل ہوناسردارخالدابراہیم خان کی جدوجہدکی فتح ہے۔جموں کشمیرپیپلزپارٹی عوام کے بنیادی مسائل کوترجیح بنیادوں پرانصاف اورمیرٹ کے مطابق حل کرنے کی خواہاں ہے ۔سردارخالدابراہیم خان نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بازیابی کیلئے قربانی دی۔اپنے سیاسی نفع ونقصان کوبالائے طاق رکھتے ہوئے اصول کی پاسداری کی۔جموں کشمیرپیپلزپارٹی چمک دھمک ،بلندبانگ وعدے اوردعوؤں کی سیاست پریقین نہیں رکھتی بلکہ حقائق کی بنیادپرحق وسچ کی ترجمانی کرناجموں کشمیر پیپلز پارٹی کاطرہ امتیازہے۔یادرکھیں کہ اصول اورانصاف کی بالادستی کی یہ جنگ عوام کے تعاون سے جاندارطریقے سے جاری وساری رہے گی۔ان شاء اللہ عوام کے تعاون سے اس جدوجہدمیں لغزش نہ آئے گی۔جس طرح سردارخالدابراہیم خان کاعوام سے ایک بے لوث تعلق ورشتہ تھاہم ان شاء اللہ اس تعلق کواحسن طریقے سے چلائیں گے اورعوام کی عزت نفس کوملحوظ خاطررکھتے ہوئے سیاسی عمل آگے بڑھے گا۔سردارحسن ابراہیم خان نے کہاکہ ہم کسی ذات کسی شخصیت کے خلاف الیکشن نہیں لڑرہے بلکہ ہم رائج الوقت سیاست کی خرافات کے خلاف میدان عمل میں نکلے ہیں۔سیاست کوجھوٹ ومنافقت کی بھینٹ چڑھاکرذاتی مفادات حاصل کرنے والوں کاپیچھاکریں گے ۔تیس دسمبرکوعوام انتخابی نشان تلوارکویقیناواضح فتح سے ہمکنارکریں گے ۔تلوارکی فتح عوام کی فتح ہے اورتلوارکی فتح عوام کے روشن مستقبل کی ضامن ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے حسین کوٹ ،ترپی، دھار،کوپرا،چک،چہڑھ،پوٹھی کے مقامات پرکارنرمیٹنگزسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم