بدھ 23 جنوری 2019ء
بدھ 23 جنوری 2019ء

راولاکوٹ ضمنی الیکشن ، سیکورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل

  راولاکوٹ (دھرتی نیوز)حلقہ ایل اے19پونچھ تین راولاکوٹ میں آزادانہ ،منصفانہ اورشفاف انتخابات کروانے کے لیے تمام ترانتظامات مکمل کردیئے گئے ہیں۔تمام پولنگ اسٹیشنوں پربھاری مسلح نفری تعینات کی جائے گی۔ہرپولنگ اسٹیشن پرپولیس کے جوانوں کے علاوہ رینجرزکے دوجوان،حساس پولنگ اسٹیشنوں رینجرزکے تین اورحساس ترین رینجرزپانچ تعینات کیے جائیں گے ۔ڈی ایس پی اوراے سی کی نگرانی میں مشتمل سپروائزری ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔انتخابات 2016ء کی تیارکردہ انتخابی فہرستوں اور21جولائی2016ء کوجوانتخابات ہوئے تھے ان کیلئے تیارکردہ پولنگ اسکیم کے مطابق کروائی جارہے ہیں ضابطہ اخلاق مکمل طور پر عملدرآمد کروایا جارہا ہے ۔اگرکسی کے پاس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کاثبوت ہوتووہ ہمراہ ثبوت تحریری طورپرریٹرنگ آفیسرکواطلاع دے۔شرپسندی سے سختی سے نمٹاجائے گاکسی کوبلیک میل نہیں کرنے دیاجائے گاامن عامہ کی صورتحال کوخراب کرنے اورپروپیگنڈہ پھیلانے کی کسی کواجازت نہیں دی جائے گی۔ان خیالات کااظہارڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسراورریٹرنگ آفیسرنے جمعہ کے روزمنعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جمعہ کے روزالیکشن کمیشن کی ہدایت پرڈسٹرکٹ کورٹ راولاکوٹ کی کمیٹی روم میں ایک اجلاس منعقدہوا۔جس میں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں اوران کے نامزدکردہ نمائندوں نے علاوہ الیکشن کمیشن اور انتظامیہ نے شرکت کی۔اس اجلاس کی صدارت امیراللہ خان مغل(ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر)نے کی جبکہ اجلاس میں ریٹرنگ آفیسرحلقہ نمبرتین سردارارباب اعظم ،ایس ایس پی پونچھ چوہدری محمدامین،اسسٹنٹ کمشنرراولاکوٹ عثمان ممتازبٹ،سید وحیدگیلانی(ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر)سرداررضوان(تحصیلدار،اے آراو) سردار افتخاراحمدایڈووکیٹ(نمائندہ پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر)سردارنذرمحمدخان ایڈووکیٹ(نمائندہ جموں کشمیرپیپلزپارٹی) سردارواجدممتازایڈووکیٹ(نمائندہ مسلم لیگ ن)مفتی سیدساجدحسین شاہ (نمائندرائے حق پارٹی)نے شرکت کی۔جبکہ امیدوارقانون سازاسمبلی سردارطاہرانورایڈووکیٹ نے بھی کچھ دیرکیلئے اس اجلاس میں شرکت کی اوراپنانقطہ نظربیان کیاامیدواروں کے نمائندوں نے اپنی اپنی تجاویزدیں۔جن میں زوردیاگیاکہ احاطہ عدالت جہاں ریٹرنگ آفیسرکادفترہے وہاں کی سکیورٹی کویقینی بنایاجائے۔صحافیوں اورامیدواروں کے نمائندوں کوباضابطہ سکیورٹی پاس جاری کیے جائیں تاکہ وہ پولنگ اسٹیشن ہامعائنہ کرسکیں۔اجلاس میں اس وقت کی کی گئی کاروائی پراطمینان کااظہارکیا گیا۔انتخابات کوآزادانہ منصفانہ اورشفاف طورپرمنعقدکروانے کے لیے کیے گئے اقدامات سے ریٹرنگ آفیسرنے شرکاء اجلاس کوآگاہ کیا۔جبکہ ایس ایس پی پونچھ اوراے سی راولاکوٹ نے سکیورٹی اوردیگرانتظامی معاملات پربریفنگ دی۔ریٹرنگ آفیسرنے بتایاکہ تمام پولنگ اسٹیشن ہاپرپولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی۔ان کی مددکیلئے رینجرزکے جوان ہرپولنگ اسٹیشن پرڈیوٹی دیں گے ۔شدیدحساس پولنگ اسٹیشن ہاپرپولیس کاایک انسپکٹرپولیس کے دیگرجوان اورپانچ جوان رینجرزکے جبکہ حسا س پولنگ اسٹیشن پولیس کے جوانوں کے علاوہ تین رینجرزکے جوان اوردیگرپولنگ اسٹیشن ہاپرپولیس نفری کے ساتھ دودورینجرزکے جوان بھی اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ راولاکوٹ ضمنی الیکشن ، سیکورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل  راولاکوٹ (دھرتی نیوز)حلقہ ایل اے19پونچھ تین راولاکوٹ میں آزادانہ ،منصفانہ اورشفاف انتخابات کروانے کے لیے تمام ترانتظامات مکمل کردیئے گئے ہیں۔تمام پولنگ اسٹیشنوں پربھاری مسلح نفری تعینات کی جائے گی۔ہرپولنگ اسٹیشن پرپولیس کے جوانوں کے علاوہ رینجرزکے دوجوان،حساس پولنگ اسٹیشنوں رینجرزکے تین اورحساس ترین رینجرزپانچ تعینات کیے جائیں گے ۔ڈی ایس پی اوراے سی کی نگرانی میں مشتمل سپروائزری ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔انتخابات 2016ء کی تیارکردہ انتخابی فہرستوں اور21جولائی2016ء کوجوانتخابات ہوئے تھے ان کیلئے تیارکردہ پولنگ اسکیم کے مطابق کروائی جارہے ہیں ضابطہ اخلاق مکمل طور پر عملدرآمد کروایا جارہا ہے ۔اگرکسی کے پاس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کاثبوت ہوتووہ ہمراہ ثبوت تحریری طورپرریٹرنگ آفیسرکواطلاع دے۔شرپسندی سے سختی سے نمٹاجائے گاکسی کوبلیک میل نہیں کرنے دیاجائے گاامن عامہ کی صورتحال کوخراب کرنے اورپروپیگنڈہ پھیلانے کی کسی کواجازت نہیں دی جائے گی۔ان خیالات کااظہارڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسراورریٹرنگ آفیسرنے جمعہ کے روزمنعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جمعہ کے روزالیکشن کمیشن کی ہدایت پرڈسٹرکٹ کورٹ راولاکوٹ کی کمیٹی روم میں ایک اجلاس منعقدہوا۔جس میں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں اوران کے نامزدکردہ نمائندوں نے علاوہ الیکشن کمیشن اور انتظامیہ نے شرکت کی۔اس اجلاس کی صدارت امیراللہ خان مغل(ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر)نے کی جبکہ اجلاس میں ریٹرنگ آفیسرحلقہ نمبرتین سردارارباب اعظم ،ایس ایس پی پونچھ چوہدری محمدامین،اسسٹنٹ کمشنرراولاکوٹ عثمان ممتازبٹ،سید وحیدگیلانی(ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر)سرداررضوان(تحصیلدار،اے آراو) سردار افتخاراحمدایڈووکیٹ(نمائندہ پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر)سردارنذرمحمدخان ایڈووکیٹ(نمائندہ جموں کشمیرپیپلزپارٹی) سردارواجدممتازایڈووکیٹ(نمائندہ مسلم لیگ ن)مفتی سیدساجدحسین شاہ (نمائندرائے حق پارٹی)نے شرکت کی۔جبکہ امیدوارقانون سازاسمبلی سردارطاہرانورایڈووکیٹ نے بھی کچھ دیرکیلئے اس اجلاس میں شرکت کی اوراپنانقطہ نظربیان کیاامیدواروں کے نمائندوں نے اپنی اپنی تجاویزدیں۔جن میں زوردیاگیاکہ احاطہ عدالت جہاں ریٹرنگ آفیسرکادفترہے وہاں کی سکیورٹی کویقینی بنایاجائے۔صحافیوں اورامیدواروں کے نمائندوں کوباضابطہ سکیورٹی پاس جاری کیے جائیں تاکہ وہ پولنگ اسٹیشن ہامعائنہ کرسکیں۔اجلاس میں اس وقت کی کی گئی کاروائی پراطمینان کااظہارکیا گیا۔انتخابات کوآزادانہ منصفانہ اورشفاف طورپرمنعقدکروانے کے لیے کیے گئے اقدامات سے ریٹرنگ آفیسرنے شرکاء اجلاس کوآگاہ کیا۔جبکہ ایس ایس پی پونچھ اوراے سی راولاکوٹ نے سکیورٹی اوردیگرانتظامی معاملات پربریفنگ دی۔ریٹرنگ آفیسرنے بتایاکہ تمام پولنگ اسٹیشن ہاپرپولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی۔ان کی مددکیلئے رینجرزکے جوان ہرپولنگ اسٹیشن پرڈیوٹی دیں گے ۔شدیدحساس پولنگ اسٹیشن ہاپرپولیس کاایک انسپکٹرپولیس کے دیگرجوان اورپانچ جوان رینجرزکے جبکہ حسا س پولنگ اسٹیشن پولیس کے جوانوں کے علاوہ تین رینجرزکے جوان اوردیگرپولنگ اسٹیشن ہاپرپولیس نفری کے ساتھ دودورینجرزکے جوان بھی اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم