هفته 23 مارچ 2019ء
هفته 23 مارچ 2019ء

خواتین کو معاشی طور پر مضبوط کیا جائے، کنزہ سلطانہ حق

باغ(نامہ نگار)کشمیری نژادامریکن طالبہ ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرزسمارٹ کنزہ سلطانہ حق نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں معاشی انقلاب کے لیے ضروری ہے کہ یہاں کی خواتین کو معاشی طور پر مضبوط کیا جائے خواتین کو ایسے کام سیکھائے جائیں جس سے وہ اپنے گھروں میں ہی بیٹھ کر کا م کریں اور اس کام کام کے نتیجے میں نہ صرف ان کے گھر کا خرچہ چلے بلکہ ان کی آمدنی میں بھی اضافہ ہو آزادکشمیر میں خواتین کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے جب آزادکشمیر کی خاتون معاشی طور پر خود کفیل ہوگی تب ہی یہاں کے لوگ معاشی بحران سے نکل سکیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں سلطانہ منیرہ ایڈوانس منٹ ریسوس ٹرسٹ (سمارٹ)کے زیر اہتمام ہنر مند خواتین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سلائی مشینیں دینے کی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب سے سمارٹ کی ڈائیریکٹر فائننس ڈاکٹر مہناز اشرف حق،منیجر ایچ آر میڈم فاطمہ داؤد،سیکریٹری محمد مشتاق اور دیگر نے خطاب کیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرزسمارٹ کنزہ سلطانہ حق نے کہا کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ آزادکشمیر کے لوگ بھی اس طرح کے کام کریں جس طرح کے کام ترقی یافتہ ممالک کے لوگوں نے کیے اور کر رہے ہیں۔ہم نے یہاں کی خواتین کی محنت کو دیکھ کر یہ پلان بنایا کہ جو خواتین تعلیم یافتہ نہیں ہیں یا پھر گھر سے باہر نکل کر کام نہیں کرنا چاہتیں ان کو ہنر مندبنا کر گھرمیں ہی ان کی آمدنی میں اضافہ کراسکیں اسی لیے ہم نے سلائی مشین کا انتخاب کیااور اب تیسری بار ایسا ہو رہا ہے کہ ہم یہاں کی خواتین کو جدید سلائی مشینیں دے رہی ہیں ہم نے یہ محسوس کیا ہے کہ سلائی مشین یہاں کی خواتین کی آمدنی میں آضافے کا اہم ٹول ہے اس لیے ہم صرف انہی خواتین کو سلائی مشین دے رہے ہیں جو نہ صرف ہنر مند ہیں بلکہ کام بھی کرنا چاہتی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ہم نے ان تین سا لوں میں سینکڑوں خواتین کوسلائی مشین کے زریعے گھر میں ہی روزگار فراہم کیا اور یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے کا اور یہاں کی خواتین کی دلچسپی اور محنت کو دیکھ کر ان کی ترقی کے لیے ہم مذید منصوبے بھی بنائیں گے اور کشمیری خواتین کو معاشی طور پر خود کفیل بنائیں گے تقرے سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین ڈائیریکٹر فائننس ڈاکٹر مہناز اشرف حق،منیجر ایچ آر میڈم فاطمہ داؤد،سیکریٹری محمد مشتاق نے کہا کہ سلطانہ منیرہ ایڈوانس منٹ ریسوس ٹرسٹ (سمارٹ)کے پلیٹ فارم سے یہاں کی خواتین کی بہبود،غریب ناداراور محتاجوں اور مریضوں کی بہبود کا سلسلہ جاری رکھیں گے اس موقع پر تیس خواتین میں سلائی مشین تقسیم کی گئیں اور سلائی مشین ملنے پر خواتین نے خوشی کا اظہار کیا

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم