بدھ 26 جون 2019ء
بدھ 26 جون 2019ء

ضمنی انتخابات،اتوار کی تعطیل منسوخ،دفاتر کھلے رہیں گے

راولاکوٹ ( پی آئی ڈی ) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پونچھ راولاکوٹ شوکت یوسفزائی کی جانب سے جاری ہونے والے پریس ریلیز کے مطابق آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ضمنی انتخابات ایل اے 19پونچھ 3مورخہ 30دسمبر 2018 ؁ ؁ء دوران تعطیل عام بروز اتوار منسوخ کر دی گئی ہے حسب سابق تمام دفاتر کھلے رہیں گے ترقیاتی محکمو ں کے سربرہان اور ضلعی آفیسران اس روز معہ عملہ دفاتر میں موجود رہیں گے خصوصاًمحکمہ صحت عامہ کے آفیسران ڈاکٹرز بطور خاص بی ایچ یو عملہ ایمبولینسز کو ہمہ وقت حاضر تیار رکھتے ہوئے موقع پر موجودگی کو یقینی بنائیں گے تاکہ کسی ناخواشگوار واقع کی صورت میں زخمی افراد کو طبی امداد دیئے جانے میں سہولت میسر آسکے جاری ہونے والے پریس ریلیز کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پونچھ نے مزید بتایا کہ انتخابات کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جس کا فون نمبر 05824-920052فیکس نمبر 05824920054ہو گا ہنگامی صورتحال کی شکایت فوری ضرورت کے پیش نظر کنٹرول روم کے ان فون نمبرات پر دی جا سکتی ہے الیکشن کے دوران پولنگ کے عمل خلل ڈالنے اور آزادانہ ووٹ کاسٹ کر نے میں رکاوٹ پیدا کر نے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم