پیر 18 نومبر 2019ء
پیر 18 نومبر 2019ء

قمرالزمانکے جواں سال فرزند راشد قمر انتقال کر گئے ، تدفین آج ہو گی

  باغ(محمود راتھر سے)سابق وزیر صحت عامہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار قمرالزمان کے جواں سال فرزند سابق چےئرمین BDA باغ سردار راشد قمر اسلام آباد میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے مرحوم ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے اسلام آباد میں موجود تھے جہاں انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا باغ میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب سے سردار قمرالزمان کے خطاب کے دوران جب نوجوانوں کو اس سرد ترین موسم میں اپنی صحت کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ بچوں اور بوڑھوں کو سردی سے بچانے اور ان کی صحت کا خیال رکھنے کی تلقین کر رہے تھے کہ یہ دل دہلا دینے والے خبر باغ پہنچی سردار قمرالزمان نے جونہی اپنا خطاب ختم کیا تو انہیں فوری طور پر وہاں سے ان کی رہائش گاہ کی طرف لے جایا گیا اس دوران اس افسوس ناک خبر سے انہیں بے خبر رکھا گیا ،باغ میں گزشتہ چند ماہ کے دوران ہونے والے پے در پے نوجوانوں کی اموات ایک لمحہ فکریہ ہے باغ کے لوگ ابھی سردار کبیر ڈی ایف او ،منصور احمد بانڈے،ڈاکٹر امتیازکی اموات کا دکھ نہیں بھولے تھے کہ اچانک ایک اور نوجوان اپنی بھری جوانی لیکر دنیا سے رخصت ہو گیا راشد قمر کی موت کی خبر باغ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی لوگ دیوانہ وار جوک درجوک سردار قمرالزمان کی رہائش گاہ کی طرف رواں دواں ہو گئے باغ کی فضا انتہائی سوگوار ہے سردارراشد قمر کی نماز جنازہ آج باغ میں ادا کی جائے گی ۔