بدھ 26 جون 2019ء
بدھ 26 جون 2019ء

ایل اے 19پونچھ 3کے ضمنی انتخابات میں جے کے پی پی کامیاب

راولاکوٹ ( دھرتی نیوز ) راولاکوٹ کے حلقہ ایل اے 19پونچھ 3کے ضمنی انتخابات میں جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے امیدوار حسن ابراہیم نے 17590 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کر لی ، دوسری نمبر پر پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار سردار حاجی محمد یعقوب خان رہے جنہوں نے 16776 ووٹ حاصل کیے جبکہ تیسرے نمبر پر پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے نامزد امیدوار سردار طاہر انور ایڈووکیٹ 10255 ووٹ حاصل کیے ۔ ان انتخابات میں کل چھ امیدواروں نے حصہ لیا تھا اس طرح جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار حسن ابراہیم نے 814 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کر لی ، واضح رہے کہ یہ سیٹ جے کے پی پی کے سربراہ سردار خالد ابراہیم خان کے انتقال کے بعد خالی ہو گئی تھی جس پر ان کے بیٹے نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ قبل ازیں پولنگ پر امن ماحول میں ہوئی اور کسی بھی جگہ ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا ۔ چیف الیکشن کمشنر مصطفی مغل نے بھی مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ، انتخابات کو پر امن ماحول کروانے میں کیلئے چھ سو رینجرز اہلکاران اور دیگر اضلاع سے پولیس نفری بھی طلب کی گئی تھی

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم