هفته 16 نومبر 2019ء
هفته 16 نومبر 2019ء

کشمیریوں کو نواز شریف کی صحت سے متعلق خبروں پر سخت تشویش ہے،وزیراعظم آزادکشمیر

مظفرآباد(پی آئی ڈی)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ محمد نوازشریف پاکستان کے تین دفعہ منتخب وزیراعظم اورکروڑوں عوام کے مسلمہ قائد ہیں انہیں انتقام کا نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے نواز شریف کی خرابی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ جیل حکام سابق وزیراعظم کو فوری ریلیف فراہم کریں،کشمیریوں کو نواز شریف کی صحت سے متعلق خبروں پر سخت تشویش ہے ان کی صحت پہلے ہی ٹھیک نہیں جناب نواز شریف تک ڈاکٹروں کو فوری رسائی دی جائے،میرے قائد محمد نوازشریف نے آزادکشمیرکے شہریوں پرجواحسانات کیے انہیں کبھی نہیں بھولیں گے اپنے جاری کردہ بیان میں راجہ فاروق حیدرخان نے کہا کہ یہ امر انتہائی افسوسناک اورقابل مذمت ہے کہ انہیں ذاتی معالج تک رسائی نہیں دی جارہی نواز شریف اس ملک کے مسلمہ لیڈر ہیں،محسن پاکستان نواز شریف کو بہترین طبی سہولتوں کی عدم۔فراہمی افسوسناک ہے،وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ حالات خواہ جیسے بھی ہوں وہ اوران کی جماعت پوری پارلیمانی پارٹی اپنے قائد کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے احسان فراموشی ہمارے خون میں نہیں محمد نوازشریف نے بطوروزیراعظم اورپارٹی قائد آزادکشمیر کا وفاقی محصولات مین سے حصہ 26 سال بعد بڑھایا چوالیس سالوں بعد عبوری آئین میں ترمیم کے ذریعے انتظامی و مالیاتی اختیارات قانون سازاسمبلی کو ملے جبکہ ستر سالوں میں پہلی بار آزادکشمیر کا ترقیاتی بجٹ دوگنا کیا گیا اس کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر اور مرکزی حکومت کے درمیان طویل عرصہ سے زیرالتوا معاملات جن میں منگلا نیلم جہلم کی رائیلٹی شامل تھے پر اتفاق کیا گیا وہ واحد وزیراعظم تھے جنہوں نے آزادکشمیر کے بطوروزیراعظم پاکستان سب سے زیادہ دورے کیے اور آزادکشمیر کے مسائل کے حل کے لیے پانچ گھنٹے سے زائد خصوصی اجلاس کی صدارت کی انہوں نے اقوام متحدہ میں تقریر سے قبل مظفرآباد میں تمام کشمیری قیادت سے مشاورت کی اوربرہان وانی شہید کا ذکر سب سے بڑے اور معتبر فورم پر کیا آزادکشمیر اورمقبوضہ کشمیر کے عوام انہیں بھولیں گے نہیں ن لیگ آزادکشمیر کے کارکنان عہدیداران اپنے قائد کے ساتھ کھڑے ہیں۔