جمعه 18 اکتوبر 2019ء
جمعه 18 اکتوبر 2019ء

آزادکشمیر میں کسی بھی وقت انتخابات کا بگل بج سکتا ہے ، بیرسٹر

اسلام آباد( دھرتی نیوز) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اب تک آٹھ اضلاع میں پی ٹی آئی کشمیر کی تنظیم سازی مکمل ہو چکی ہے صرف دو اضلاع اور مہاجرین کے حلقوں میں باقی ہے جبکہ اسی طرح تحصیل ، حلقوں،یوتھ اور دیگر ذیلی تنظیمیں بھی جلد مکمل کر لی جائیں گی۔آزاد کشمیر میں الیکشن کا بگل کسی بھی وقت بج سکتا ہے میں دو ماہ سے پی ٹی آئی کشمیر کی تنظیم سازی میں تیزی سے مشغول ہوں اور تنظیم سازی کے بعد جلد عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرکے پورے آزاد کشمیر میں جا کر حکومتی کرپشن، اقرباء پروری اور من مانیوں کوعوام کے سامنے بے نقاب کرونگا۔پی ٹی آئی کشمیر یوتھ ونگ کی تنظیم ابھی باقی ہے جبکہ ابھی صرف چھ رکنی آرگنائزنگ کمیٹی اور چار ڈویژنل صدور کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسی طرح آئی ایس ایف کے انٹراء پارٹی الیکشن کرانے کی بھی کوشش کی جائے گی۔عمران خان کے ویژن کو گھر گھر پہنچایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں ضلع حویلی ، فارورڈ کہوٹہ سے پی ٹی آئی کشمیر کے رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر ضلع حویلی کے لئے آرگانئزنگ کمیٹی کا بھی اعلان کیا گیا ۔ پی ٹی آٗی کشمیر سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کشمیر ضلع حویلی کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین میں زاہد ہاشمی، شہاب راٹھور، اشرف قریشی، عادل کیانی، شازیہ کیانی، نثار حیدر بخاری، بابر نذیر راٹھور، خواجہ غلام یاسین، ماجد گیلانی، سلیم بٹ، مشتاق اعوان، خورشید راٹھی، مسعود شیرازی ایڈووکیٹ،سجاد گیلانی، خوشحال فاروق شامل ہیں۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ تنظیم سازی کے بعد اپریل میں حویلی میں پی ٹی آئی کشمیر کا بڑا جلسہ بھی منعقد کیا جائے گا۔