هفته 21  ستمبر 2019ء
هفته 21  ستمبر 2019ء

آزاد کشمیر بھر کے کالجز میں ایمرجنسی نافذ،ہڑتال و احتجاجی مظاہروں پر پابندی

مظفرآباد ( دھرتی نیوز) حکومت آزادکشمیر نے اسکولز کے بعد کالجز میں بھی تین ماہ کیلئے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کالج اساتذہ کی سروس کو لازمی قرار دیدیا ہے ، جس کے بعد تین ماہ تک کالج اساتذہ کی کوئی بھی تنظیم یا انفرادی طور پر کوئی ملازم ہڑتال یا احتجاج نہیں کر سکتا ، اور وہ ہمہ وقت ملازم تصور ہو گا ، اس حوالہ سے جمعہ کی شام گئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، حکومت نے یہ فیصلہ سیکرٹری تعلیم اسکولز جن کے پاس کالجز کا بھی عارضی چارج ہے کی تحریک پر کیا ، کالج اساتذہ کی تنظیم ایکٹا نے گزشتہ ہفتہ سے علامتی ہڑتال کی کال دے رکھی ہے ، جس کا مقصد اپنے مطالبات منوانے کیلئے دباؤ ڈالنا ہے ، قبل ازیں ، آزادکشمیر اسکولز ٹیچرز آرگنائزیشن نے بھی اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کی کال دے رکھی تھی جس کے بعد اسکولز میں بھی ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی ، اب کالجز میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ، کالج اساتذہ کی تنظیم ایکٹا نے حکومت کے اس فیصلہ پر کڑی تنقید کی ہے ، واضح رہے کہ لازمی سروس قرار دئے جانے کے بعد متعلقہ محکمہ جات کے ملازمین ہمہ وقت کے ملازمین تصور کئے جاتے ہیں اور وہ کسی بھی طرح کی ہڑتال یا احتجاج بھی نہیں کر سکتے ، اور خلاف ورزی پر حکومت فوری ایکشن بھی لے سکتی ہے ۔ 

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم