جمعه 19 اپریل 2019ء
جمعه 19 اپریل 2019ء

کوٹلی،چیتے کو شکار کرنے والے دس افراد کے خلاف مقدمہ درج

کوٹلی،پلندری(دھرتی نیوز)کوٹلی پولیس نے ان دس افراد کے خلاف سرساوہ پولیس چوکی پر مقدمہ درج کر لیا جن پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک نایاب چیتے کو شکار کیا ہے جو کہ قانونی طور پر ایسا کرنے کے مجاز نہیں تھے۔مقدمہ وئلڈلائف محکمہ کی جانب سے دی گئی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔جن افراد پر یہ الزام ہے ان میں سے تین کاتعلق کوٹلی جبکہ سات کا تعلق پلندری تھانہ کی حدود سے ہے۔ محکمہ وئلڈلائف کی جانب سے کی گئی نشاندہی کے مطابق یہ واقع ٹھنڈی ناڑی (سرساوہ) میں پیش آیا جس کی وجہ سے کوٹلی کی حدود میں ہی مقدمہ درج کروایا گیا۔واضع رہے کہ چیتا شکار کرنے کی ویڈیو خود ملزمان نے سوشل میڈیا پر جاری کی تھی جس پر کمشنر پونچھ ڈویژن نے ان ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔ڈپٹی کمشنر پلندری نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جن ملزمان کا تعلق پلندری سے ہے ایف آئی ار کے بعد ان کو گرفتار کر کے کوٹلی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم