بدھ 19 جون 2019ء
بدھ 19 جون 2019ء

مسٹ میں قائم مقام وائس چانسلر کی تعیناتی

میرپور ، مظفرآباد ( دھرتی نیوز ) میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ( مسٹ ) میں نئے وائس چانسلر کی تقرری کا معاملہ وزیراعظم کی مداخلت کے بعد التواء کا شکار ہو گیا جبکہ موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر حبیب الرحمن کی بطور وائس چانسلر توسیع کی مدت کتم ہونے کے بعد ان کی اہلیہ جو سینئر ڈین ہیں پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ اصغر کو قائمقام وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا ، قبل ازیں صدر آزادکشمیر نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر رانا اقرار حسین کو مسٹ میں بطور وائس چانسلر تعینات کیے جانے کیلئے سمری حکومت کو بھیجی تھی لیکن وزیراعظم نے اس سمری سے بوجوہ اتفاق نہیں کیا اور یہ معاملہ محکمہ قانون کو رائے کیلئے بھیجنے کا فیصلہ کیا ، پروفیسر ڈاکٹر رانا اقرار حسین کو وائس چانسلر کے عہدے کیلئے امیدواروں کا جائزہ لینے کیلئے بنائی گئی سرچ کمیٹی نے پہلے نمبر پر رکھا تھا لیکن بعد ازاں سینٹ کے اجلاس میں سرچ کمیٹی کی سنیارٹی کو تبدیل کر کے چوتھے نمبر پر آنے والے پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن کو پہلے جبکہ پہلے نمبر پر آنے والے پروفیسر ڈاکٹر اقرار حسین کو چوتھے نمبر پر بھیج دیا تا ہم صدر آزادکشمیر جو کہ جامعات کے چانسلر بھی ہیں نے سرچ کمیٹی کی سفارشات کو ہی ترجیح دی اور پروفیسر ڈاکٹر اقرار حسین کو مسٹ کا وائس چانسلر تعینات کرنے کیلئے سمری حکومت کو بھیجی لیکن تا حال نوٹیفکیشن نہ ہو سکا اور جبتک مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی ہوتی قائمقام وائس چانسلر کا نوٹیفکیشن کر دیا گیا ۔ 

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم