اتوار 17 فروری 2019ء
اتوار 17 فروری 2019ء

پیر نکاح سے پہلے ہی گرفتار

ہجیرہ ( دھرتی نیوز ) ہجیرہ پولیس نے کہوٹہ حویلی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو اس قت گرفتار کر لیا جب کچھ ہی دیر بعد ایک چودہ سالہ بچی سے نکاح کی تیاری کر رہا تھا ، مقامی پولیس کے مطابق یہ شخص اپنے آپ کو پیر ظاہر کر رہا تھا اور مذکورہ لڑکی جس کے ساتھ نکاح کی تیاری کر رہا تھا کے ورثاء کو یہ بتایا تھا کہ لڑکی کے ساتھ جنات ہیں اور اگر وہ نکاح نہیں کرے گی تو وہ اس سے نقصان پہنچا دینگے ، لڑکی جس کی والدہ کو طلاق ہو چکی ہے ، والد دیار غیر میں ہے کہ نانا نانی اور ایک خالہ نے اس تقریب کا اہتمام کر رکھا تھا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گواہان سمیت حراست میں لے لیا اور گزشتہ روز اسے عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ بھی لے لیا گیا ، پولیس کو دیئے گئے بیان میں گرفتار ملزم نے الزام عائد کیا کہ لڑکی کی نانی اور نانا اسے زبردستی لڑکی کا نکاح دے رہے تھے اس کی اپنی مرضی شامل نہیں تھی ، ملزم نے عدالت سے دستاویزات بھی تیار کروا رکھی تھیں ، جن کے مطابق مہر اور ماہانہ اخراجات کا تعین کیا بھی کیا گیا تھا ۔ 

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم