جمعه 06 دسمبر 2019ء
جمعه 06 دسمبر 2019ء

البرٹا(کنیڈا ) الیکشن ،عرفان صابر دوبارہ میدان میں

البرٹا( دھرتی نیوز)کنیڈا کے صوبہ البرٹا میں سولہ اپریل کو انتخابات ہو رہے ہیں ۔حکمران جماعت NDP سمیت پانچ سیاسی جماعتیں ان انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں ۔2015 کے انتخابات میں یہاں ووٹروں کی تعداد 12730 تھی اور ووٹ ڈالنے کی شرح43 فیصد رہا تھا۔ان انتخابات میں راوالاکوٹ سے تعلق رکھنے والے عرفان صابر (جو کہ اب کنیڈین شہری ہیں) نے 3812 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی اور پارٹی نے انہیں وزیر برائے کمیونٹی اینڈ سوشل سروسز نامزد کیا تھا۔عرفان صابر کی بہترین چار سالہ کارگردگی کی بنیاد پر وہ اس دفعہ دوبارہ پارٹی کے نامزد امیدوار ہیں ۔ بھر پورانتخابی مہم کے باعث امید کی جا رہی ہے کہ NDP دوبارہ اقتدار میں آئے گی اور عرفان صابر کی کامیابی بھی یقینی ہو گی۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم