منگل 18 جون 2019ء
منگل 18 جون 2019ء

نیپ اور این ایس ایف کی ریلی میں فائرنگ سے نوجوان ہلاک،9 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

راولاکوٹ(دھرتی نیوز) راولاکوٹ کے نواحی علاقہ چھوٹا گلہ میں منگل کی رات نیشنل عوامی پارٹی (نیپ) اور ا اس کی ذیلی تنظیم نیشنل اسٹوڈنٹ فیڈریشن (ین ایس ایف) کے زیر اہتمام منعقدہ افطار پارٹی کے بعد نکالی جانے والی ریلی میں مبینہ ہوائی فائرنگ سے ایک نوجوان عاقب علی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیاہے،اس واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی خالد محمود ولد محمد اسحاق کی مدعیت میں نو افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، ماڈل تھانہ پولیس راولاکوٹ میں ایف آئی ار نمبر 165/19، زیر دفعات 302/324،337/147، 148/149،169 کے تحت درج کی گئی۔ ایف آئی آر کے مطابق لیاقت حیات گروپ کے اعجاز عزیز، ذیشان عزیز، واجد خورشید عہدیداران این ایس ایف نے ایک افطار پارٹی رکھی ہوئی تھی، جس میں چالیس، پچاس لوگ شامل تھے، افطاری کے بعد اعجاز عزیز اور دیگر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں سات بجکر پچاس منٹ پر سہیل اکبر ولد محمد اکبر، نقاش رشید ولد محمد رشید، رحمان خلیل ولد محمد خلیل، واجد بٹ ولد نامعلوم سکنہ دریک، بشارت ولد نامعلوم سکنہ چھوٹا گلہ، وقاص حبیب سکنہ چھوٹا گلہ نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آکر عاقب علی ولد محمد اسحاق خان سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ اوریز علی شاہ ولد اصغر حسین شاہ سکنہ داتوٹ پانیولہ زخمی ہوا، ایف آئی آر میں نامزد افراد پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ واقعہ انکی وجہ سے ہوا، لہذا کارروائی کی جائے، مقتول نوجوان کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم