جمعه 06 دسمبر 2019ء
جمعه 06 دسمبر 2019ء

سردار خالد ابراہیم خان کی پہلی برسی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

 راولاکوٹ، مظفرآباد (دھرتی نیوز) جموں وکشمیر پیپلزپارٹی کے قائد سردار خالد ابراہیم خان (مرحوم) کی پہلی برسی آج  انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ کوٹ متے خان سمیت آزادکشمیر، پاکستان اور دنیا کے مختلف شہروں میں منائی جائے گی، برسی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، برسی میں سیاسی و سماجی تنظیموں کے عہدیداران، ضلعی آفیسران، سمیت آزاد کشمیر بھر سے زعما شرکت کریں گئے، برسی کی مرکزی تقریب کوٹ متے خان میں منعقدہوگی۔اس مرکزی تقریب سے مختلف سیاسی وسماجی رہنماخطاب کریں گے،صبح آٹھ بجے سے لے کرساڑھے نوبجے تک قائدمحترم کی قبرپرقرآن خوانی کااہتمام کیاجائے گا۔دس بجے پروگرام کاباقاعدہ آغازکیاجائے گااس حوالے سے تمام ترانتظامات اورتیاریاں مکمل کردی گئی ہیں، جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر سیاب شریف، جموں کشمیر پیپلزیوتھ کونسل کے مرکزی چیئر مین سردار رضوان خادم نے کہا ہے کہ سرداردار خالد ابراہیم خان نے آزادکشمیر میں ایک نئی طرح کو فروغ دیا، اصولی سیاست کو پروان چڑھانے کیلئے انہوں نے لازوال جدوجہد کی جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کی پوری زندگی نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے،ان کی پہلی برسی کے موقع پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آزادکشمیر و پاکستان سے اہم شخصیات شریک ہوں گے اورجموں کشمیرپیپلزپارٹی،جموں کشمیرپیپلزیوتھ کونسل،جموں کشمیرپیپلزسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بھروقت اپنی شرکت کویقینی بنائیں، دریں اثناء جے کے پی پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سردار نوید حیات کے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سردار خالد ابراہیم خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد برسی کی تقریب میں شریک ہو گی، دنیا بھر میں مقیم کشمیر ی مختلف مقامات پر برسی کی تقاریب منعقد کریں گے، انہوں نے جے کے پی  پی، جے کے پی وائی سی، جے کے پی ایس او کے تمام عہدیداران و کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ برسی کی تقریب میں بروقت شرکت کو یقینی بنائیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ سردار خالد ابراہیم خطہ کشمیر کے نامور سیاستدان تھے۔ جن کی وفات سے آزادکشمیر کی سیاست ایک ایسے بلند کردار،امانت، دیانت، شرافت کے پیکراور تاریخی روایات کے امین شخص سے محروم ہو گئی ہے جس کا ہمارے پاس کوئی متبادل نہیں۔ خالد ابراہیم اس قبیلے کے آخری جرنیل تھے جس نے ہماری تاریخی سیاسی اور ثقافتی روایات کو نہ صرف زندہ رکھا بلکہ آگے بڑھایا۔ سردار خالد ابراہیم کی برسی کے موقع پر جاری کردہ بیان میں وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ آج سردار خالد ابراہیم کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے کشمیر کے موجودہ حالات میں ان کے کردار کا خلاء محسوس کیا جارہا ہے غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کے سیاسی جانشین ہونے کے ساتھ ساتھ اس خاندان کی اعلی روایات کو بھی بطریق احسن آگے بڑھایا۔ میرے والد صاحب اور غازی ملت کے درمیان ہمیشہ قریبی تعلقات رہے۔ خالد ابراہیم صاحب کا خاندان آزادکشمیر کی سیاست میں منفرد اہمیت و خصوصیات کا حامل خاندان ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ حسن ابراہیم اپنے والد کے نقشق قدم پر چلتے ہوئے خاندان کا نام روشن کریں گے۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم