هفته 14 دسمبر 2019ء
هفته 14 دسمبر 2019ء

جموں کشمیریونین آف جرنلسٹس کے مرکزی انتخابات مکمل،تمام عہدیداران بلامقابلہ کامیاب

راولاکوٹ ( دھرتی نیوز) جموں کشمیریونین آف جرنلسٹس(جے کے یو جے) کے مرکزی انتخابات مکمل ہو گے - تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب قرار دیے گئے ہیں۔انتخابات کے شیڈول کا اعلان تنظیم کی کنوینگ کمیٹی کے مظفراباد میں منعقدہ اجلاس میں جاری کیا گیا تھا اور اتفاق رائے سے الیکشن کمشنر اور معاونین الیکشن کمشنر بھی نامزد کیے گئے تھے۔الیکشن کمشنر(برائے انتخابات جے کے یو جے) عابد صدیق کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تک 12 عہدوں کے لیے کل 14 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جن میں سے 2 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی اسی روز واپس لے لیے تھے۔اس طرح تمام عہدیداران بلامقابلہ کامیاب قرار دئیے گے ہیں جن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔انتخابات کے لیے فہرستیں آزاد کشمیر پریس فاؤنڈیشن نے جاری کی تھیں اور فاونڈیشن کی نگرانی میں ہی تمام مراحل طے ہوئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق صدر حافظ محمد مقصود (میرپور) سنیئر نائب صدر سعید الرحمن صدیقی(مظفرآباد) نائب صدر اول سہراب احمد خان (میرپور)نائب صدر دوئم  طارق محمود شاکر(بھمبر) نائب صدر سوئم راجہ محمد عمران(چڑھوئی کوٹلی) نائب صدر چہارم راجہ منیر(دھیرکوٹ باغ) نائب صدر پہنجم محمد شبیر(بلوچ پلندری) سیکرٹری جنرل طاہر عباسی(باغ) ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سردار راشد نذیر (راولاکوٹ) ڈپٹی سیکرٹری جنرل کبیراللہ شاہ (پانیولہ راولاکوٹ) سیکریٹری نشر واشاعت حافظ محمد نذیر صدیق(میرپور) اور سیکرٹری مالیات راجہ محمد افتخار (مظفرآباد) کا میاب قرار دئیے گے ہیں۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم