هفته 14 دسمبر 2019ء
هفته 14 دسمبر 2019ء

پونچھ ڈویژن میں محکمہ مال کادیہی علاقوں میں کیمپ لگانے کا فیصلہ

 راولاکوٹ (دھرتی نیوز)کمشنر پونچھ ڈویژن چوہدری محمد رقیب خان نے لوگوں کے مسائل حل کرنے،اراضی کے انتقالات، پڑتال، ریکارڈ مال میں شفافیت کیلئے جاندار اقدامات کا فیصلہ کیا ہے اورمحکمہ مال کے افسران و اہلکاران کوہفتہ وار کیمپ لگانے کی ہدایت کی گئی ہے، ابتدائی طور پر  مورخہ 26نومبر اور 28نومبرکو مختلف مقامات پر کیمپ لگانے کا حکم جاری کیا گیا ہے  اور انہیں پابند کیا گیا ہے کہ وہ اسی روز اپنی رپورٹ دفتر میں پیش کریں، جاری حکم نامہ کے مطابق تحصیلداران، نائب تحصیلداران کسی نمایاں جگہ پر کیمپ لگائیں گے، گرداور سرکل دو دن قبل کیمپ میں حاضری یقینی بنائیں گے، پٹواری، گرداور اس کیمپ میں لوگوں کے انتقالات کریں گے اور حسب ضرورت نقولات جاری، زمین کے متعلق لوگوں کو معلومات فراہم کریں گے، تحصیلدار مقررہ تاریخ کو کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے نقولات کی تصدیق، محکمہ مال کے متعلق شکایات سماعت اور ان کا ازالہ کریں گے۔ ابتدائی طور پر کمشنر پونچھ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق مورخہ 26نومبر کو تحصیلدار راولاکوٹ سیماب اسلم کہوکوٹ، تحصیلد ار ہجیرہ محمد علی پوٹھی چھپریاں، تحصیلدار عباسپور رضوان لطیف چفاڑ، تحصیلدار تھوراڑ محمد سہیل خان تھوراڑ، تحصیلد ار باغ قمر کاظمی بیس بگلہ، تحصیلدار ہاڑی گہل محمد سبیل کفل گڑھ، تحصیلدار دھیر کوٹ صابر نقوی سوہاوہ شریف، تحصیلدار پلندری آفتاب احمد آئن پانہ، تحصیلدار بلوچ راجہ ایاز علی پکھوناڑ، تحصیلد ار منگ محمد بشارت پتن شیر خان، تحصیلدار حویلی زاہد چوہان حاجی بل کا دورہ کریں گے۔اسی طرح28نومبر کو نائب تحصیلدار داتوٹ خالد کبیر جنوبی پاچھیوٹ،  نائب تحصیلدار راولاکوٹ محمد نجیب منجاڑی،  نائب تحصیلدار ہجیرہ محمد مشتاق پڑکوٹ،  نائب تحصیلدار سہڑہ ذوالفقار احمد بٹل،  نائب تحصیلدار عباسپور محمد اشرف تروٹی،  نائب تحصیلدار باغ محمد الطاف رتنوئی،  نائب تحصیلدار دھیرکوٹ ایاز علی چوڑ،  نائب تحصیلدار ہاڑی گہل اصغر کیانی کوٹھیاں،  نائب تحصیلدار ریڑہ صداقت راٹھور کھرل ملدیالاں،  نائب تحصیلدار پلندری سہیل نذیر سہر،  نائب تحصیلدار منگ محمد فیض پتن شیر خان،  نائب تحصیلدار بلوچ محمد خالد کنجیری،  نائب تحصیلدار تراڑکھل محمد ظہیر بریوٹ،  نائب تحصیلدار حویلی خواجہ عبدالحمید کالا مولا کا دورہ کریں گے۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم