هفته 14 دسمبر 2019ء
هفته 14 دسمبر 2019ء

میرپور ضمنی الیکشن، پولنگ کے انتظامات مکمل،سیکورٹی کے سخت انتظامات

میرپور (دھرتی نیوز)حلقہ ایل اے 3میرپور 3میں ضمنی الیکشن آج ہو گا، تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں جبکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، یہ نشست مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیر چوہدری محمد سعید کو عدالت کی طر ف سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی جس پر ضمنی الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن نے چوبیس نومبر کو پولنگ کا دن مقرر کیا تھا،اس حلقہ میں سابق وزیر اعظم، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور مسلم لیگ ن کے چوہدری صہیب سعید کے مابین مقابلہ ہے، لیگی امیدوار چوہدری محمد سعید کو پاکستان پیپلزپارٹی، جے یو آئی سمیت دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل ہے، واضح رہے کہ جمعرات چودہ نومبر کو ہائیکورٹ نے ضمنی الیکشن منسوخ کرنے اور الیکشن کمیشن سے ایک ہفتہ میں وضاحت دینے کا فیصلہ جاری کیا تھا تاہم پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی اور پندرہ نومبر جمعہ کو سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے شیڈول کے مطابق چوبیس نومبر کو انتخابات کروانے کا حکم جاری کیا تھا، دونوں امیدواران کی جانب سے اپنی اپنی جیت کے دعوے کئے جا رہے ہیں اور سیاسی ناقدین کے مطابق یہ ایک دلچسپ مقابلہ ہو گا جو کہ آزادکشمیر کی مستقبل کی سیاست کی راہیں بھی متعین کرے گا، تاہم آج فیصلہ ہو ہی جائیگا کہ میرپور کے ضمنی الیکشن میں فتح کس کا مقدر بنتی ہے

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم