هفته 14 دسمبر 2019ء
هفته 14 دسمبر 2019ء

جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے مرکزی انتخابات کا شیڈول جاری

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)جموں کشمیرپیپلزپارٹی کامرکزی کنونشن نودسمبرکوراولپنڈی میں منعقدہوگا۔اس حوالے سے الیکشن کمشنرعاشق محمودسدوزئی ایڈووکیٹ،سیکرٹری الیکشن کمیشن خان امجدخان نے شیڈول جاری کردیاہے۔صدر،سیکرٹری جنرل،چیف آرگنائزرکے عہدوں کے لئے باقاعدہ انتخابات کروائے جائیں گے شیڈول کے مطابق امیدواران اپنی درخواستیں 28نومبرسے قبل مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آبادمیں جمع کروائیں۔29نومبرکوجمع شدہ درخواستوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔30نومبرکوحتمی فہرست امیدواران اورحتمی جنرل کونسل فہرست جاری کردی جائے گی۔28نومبردرخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ ہوگی۔28نومبرکے بعدکوئی درخواست وصول نہیں کی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے واضح طورپرامیدواران کوہدایت کی ہے کہ وہ جاری کردہ شیڈول کے مطابق اس الیکشن میں حصہ لیں۔ان خیالات کااظہارجموں کشمیرپیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سردارنویدحیات خان نے جاری کردہ پریس ریلیزمیں کیا۔پریس ریلیزمیں مزیدکہاگیاہے کہ پارٹی کایہ مرکزی کنونشن جمہوری روایت کاآئینہ دارہے او رسردارخالدابراہیم خان نے جموں کشمیرپیپلزپارٹی کی بنیادجمہوری اصولوں کے مطابق رکھی اورعملی جامہ پہنایا۔پارٹی کامرکزی کنونشن اس حوالے سے بھی اہمیت کاحامل ہے کہ جب مقبوضہ کشمیرکے اندربھارتی بربریت اپنے عروج پرہے اورکشمیریوں کے بنیادی حق خودارادیت کودبانے کے لئے بھارت غیرجمہوری غیرانسانی اقدامات اٹھارہاہے۔اس سارے تناظرمیں پارٹی کنونشن سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم