بدھ 01 اپریل 2020ء
بدھ 01 اپریل 2020ء

ترقیاتی اخرجات کے حوالے سے آزادکشمیر دیگر تمام صوبوں سے آگے

                               مظفرآباد(پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ متعلقہ وزیر، سیکرٹری اور محکمے کی ذمہ داری ہے کہ وہ ترقیاتی فنڈز کو کام کے معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر بروقت خرچ کریں۔جو کام نہیں کریگا وہ ناگزیر نہیں، پالیسی دینا وزراء کا کام ہے، اپنی اپنی ذمہ داری اٹھائیں،میری اجازت کے بغیر کوئی وزیر اور سیکرٹری بشمول چیف سیکرٹری دارلحکومت نہ چھوڑیں،دفاتر میں بیٹھیں اور وہاں آنیوالے لوگوں کے مسائل سنیں۔آزادکشمیر چھوٹا سا خطہ ہے اس خطے کے لوگوں کے ساتھ انصاف کریں،سرکاری پیسہ عوام کی فلاح وبہبود اور ترقی پر خرچ ہو نا چاہیے۔ آزادکشمیر کے لیے وافر مقدار میں ترقیاتی بجٹ منظور کرنے پر سابق وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا شکرگزار ہوں۔مرکزی حکومت کی طرف سے آزادکشمیر کو بلارکاوٹ ترقیاتی فنڈز کی فراہمی پر اس کے بھی شکرگزار ہیں۔ کوٹلی اور مظفرآباد کی واٹر سپلائی سکیمیں فوری مکمل کی جائیں۔ وہ بدھ کے روز سہ ماہی جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں سینئر وزیر چوہدی طارق فاروق، وزیر مواصلات چوہدری محمد عزیز، وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان، وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی، وزیر خوراک سید شوکت علی شاہ، وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان،وزیر صنعت و حرفت محترمہ نورین عارف، وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار، وزیر معدنیات چوہدری شہزاد محمود، وزیر شہری دفاع احمد رضا قادری، وزیر بحالیات راجہ محمد صدیق خان، وزیر جیل خانہ جات چوہدری محمد اسحاق، وزیر ہائر ایجوکیشن کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر مصطفی بشیر، وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری رخسار احمد، وزیر بلدیات نصیر احمد خان، وزیر سماجی بہبود چوہدری جاوید اختر، چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین، سیکرٹریز اور متعلقہ محکمہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین نے اجلاس کو مختلف سیکٹر میں مکمل ہونے والے منصوبوں، اب تک ریلیز ترقیاتی بجٹ اور اس کے اخراجات کے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ 100فیصد ترقیاتی اخراجات کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ محکموں کو مزید فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مواصلات، صحت، تعلیم، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے شعبوں میں محکموں کی کارکردگی کو اجلاس کے سامنے رکھا۔ انہوں نے آزادکشمیر بھر بننے والی سڑکوں اورپلوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایاکہ مرکزی حکومت کی طرف سے مالی سال2019-20کی پہلی سہ ماہی میں 4.4اور دوسری سہ ماہی کے6.6ارب روپے آزاد حکومت کو مل چکے ہیں جنہیں متعلقہ محکموں کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کیش فلو کا کوئی ایشو نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملکی سطح پر ترقیاتی اخرجات کے حوالے سے آزادکشمیر دیگر تمام صوبوں سے آگے اور ٹاپ رینکنگ پر ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اب تک سب سے زیادہ اخراجات محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات نے کیے ہیں جو80فیصد بنتے ہیں۔ انہوں نے اجلاس کومزید بتایا کہ مرکزی حکومت نے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی پالیسی تبدیل کر دی ہے۔ جس کے بعد فوری ترقیاتی اخرجات کو یقینی بنانے کا چیلنج مزید بڑھ گیا ہے۔ وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان نے محکمہ تعمیرات عامہ شاہرات کی طرف سے ترقیاتی فنڈز بروقت استعمال کرنے پر تعریف کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کے بروقت اخراجات کیلئے متعلقہ وزیر پالیسی بنانے کا اختیار رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ وزیر، سیکرٹری اور محکمہ کا سربراہ ترقیاتی اخراجات پورے انصاف اور میر ٹ پر بروقت خرچ کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے سیکرٹری صاحبان سے کہا کہ وہ ترقیاتی اخراجات بروقت مکمل کرنے کیلئے متعلقہ وزیر کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہیں۔ پراگریس میٹنگز کا اہتمام کرائیں اور درپیس مسائل کو فوری حل کریں۔ انہوں نے کہاکہ ترقیاتی کام آپ نے مکمل کر کے دینے ہیں۔ میں ابھی سے ماہانہ ترقیاتی اجلاس بلانا شروع کررہا ہوں، جو سکیمیں نہیں بھیجتا وہ سکیمیں کاٹ دیں۔ وزیر لوکلک گورنمنٹ و دیہی ترقی نے اجلاس کو بتایا کہ محکمہ کو وزراء، ایم ایل ایز کی طرف سے سکیمیں نہیں مل رہی ہیں جس کی وجہس ے ترقیاتی فنڈز کے بروقت اخراجات میں دشواری کا سامنا ہے جس پر وزیر اعظم نے کہاکہ وزراء خود اخراجات کی پالیسی بنائیں اور معاملہ یکسو کر یں۔ راجہ نصیر احمد خان نے سہنسہ واٹر سپلائی سکیم کا معاملہ بھی وزیر اعظم کے سامنے پیش کیا جس پر وزیرا عظم نے سہنسہ کے علاوہ مظفرآباد اور کوٹلی کی واٹر سپلائی سکیمیں فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہاکہ آزادکشمیر چھوٹا سا خطہ ہے یہاں کے کے لوگوں کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہر روز90فیصد سرکاری ملازمین کی فائلیں میرے پاس آتی ہیں۔ یہ پیسہ اس طرح نہیں لگ سکتا۔ انہوں نے آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ کو دوگنا کرنے پر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو دعا دیتے ہوئے کہاکہ اللہ انہیں صحت دے۔ انہوں نے اس موقع پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا بھی شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے مرکزی حکومت کی طرف سے ترقیاتی فنڈز بروقت اور پورے جاری کرنے پر اس کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی بارہوا ہے کہ آزادکشمیر نے اپنے ترقیاتی بجٹ میں خود بھی حصہ ڈالا۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم