اتوار 26 جنوری 2020ء
اتوار 26 جنوری 2020ء

جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنا پارٹی پرچم لانچ کر دیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز)جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی (جے کے ڈی پی)نے آپنا آفیشل پرچم لانچ کر دیا۔پرچم کی باقاعدہ لانچنگ ایک تقریب میں بعد میں ہو گی۔پارٹی کی چیئر پرسن نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ نے پرچم کی باقاعدہ منظوری دی جس کے بعد آفیشل پرچم  جاری کر دیا گیا۔چار رنگوں والے اس پرچم میں سرخ،سبز،سفید اور پیلا رنگ ہے  اور ساتھ چنار کا پتا بھی ہے جو پارٹی منشور سے مطابقت رکھتا ہے۔جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کا قیام 9 دسمبر کو عمل میں لایا گیا تھا اور اتفاق رائے سے نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ کو پارٹی کی چیئر پرسن نامزد کیا گیا تھا  جبکہ ایک آئین ساز کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی جو پارٹی کا منشور تیار کرے گی۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم