اتوار 07 جون 2020ء
اتوار 07 جون 2020ء

کرونا وائرس پھلنے کے بعد 26 ممالک سے 4323 افراد آزاد کشمیر آئے

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)کرونا وائرس کی وباء پھیل جانے کے بعد دنیا بھر کے 26 ممالک سے کل4323 افراد آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں واپس آئے جن میں 160 طلبہ،113 زائرین اور 4026 ملازم پیشہ افراد شامل ہیں۔اس طرح 24 مشکوک افراد بھی آزاد آئے ہیں۔سرکاری طور پر جاری اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں ضلع پونچھ میں کل 129 افراد  واپس آئے۔ان واپس آنے والوں میں سے متحدہ عرب امارات میں سے 07،سوتھ افریقہ سے  01 ،بحرین سے  01  ،انگلینڈ سے 05 ،امریکہ سے 01،اٹلی سے   03  ،دوبئی سے  06،سعودی عرب سے 70   ایران اور عراق سے 11اور چائینہ سے  20   افراد  واپس آئے۔اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک سے سب سے زیادہ افراد میر پور واپس آئے جن میں اکثریت برطانیہ سے آئی ہے۔ وطن واپس آ نے والوں میں 160  طلبہ بھی شامل ہیں  جن میں 158 چائینہ سے جبکہ 2  ایران سے آئے ہیں۔ حکومت محکمہ صحت کے تعاون سے وطن واپس آنے والے جملہ افراد پر نظر رکھے ہوئے ہے۔حکومت نے وطن واپس آنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 14  دنوں تک اپنے ٓاپ کو گھر میں علیحدہ رکھیں اور اگر ایسی علامات ظاہر ہوں جو کرونا وائرس سے مشاہبت رکھتی ہوں رو فوری طور پر رجوع کریں۔

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم