اتوار 07 جون 2020ء
اتوار 07 جون 2020ء

ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد908 ، مکمل لاک ڈاﺅن، آزاد کشمیر میں بھی اضافہ متوقع

پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مصدقہ تعداد 908 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چھ ہو چکی ہے۔ سندھ، گلگت بلتستان آزاد کشمیر کے بعد صوبہ پنجاب اور بلوچستان کی حکومتوں نے بھی آج سے 'لاک ڈاو¿ن' کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ انتظامیہ کی مدد کے لیے ملک بھر میں فوج تعینات ہے۔ صوبہ پنجاب میں آج صبح نو بجے سے جبکہ بلوچستان میں دن 12 بجے سے لاک ڈاو¿ن کا آغاز ہوا ہے اسی طرح آزاد کشمیر بھر میں بھی گزشتہ رات12 بجے سے لاک ڈاﺅن شروع کیا گیا ہے اور آج آزاد کشمیر بھر میں جگہ جگہ پولیس اور پاک فوج کے دستوں کی تعیناتی سمیت مختلف بازاروں میں ہوٹلز اور غیر ضروری دکانات کا بند بھی کروایا جارہا ہے۔ ضلع پونچھ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر راولاکوٹ میں آج بازار جزوی طور پر بند رہا جس کے باعث لوگوں کی آمدو رفت کا سلسلہ بھی پرائیویٹ و پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کی وجہ سے معطل ہو کر رہ گیا ہے۔ شہر بھر میں صرف کریانہ سٹورز، میڈیکل سٹورز کھلے ہیں جب کہ باقی تمام دکانات بند اور ہر طرح کی سرگرمیوں پر پابندی کی وجہ سے معطل ہیں۔ اسی طرح مختلف محکموں میں تعینات عملہ جو گزشتہ اتوار کو چھٹی کے باعث مختلف اضلاع میں اپنے گھروں کو روانہ ہوا تھا اور 23 مارچ کی چھٹی کے بعد 23 مارچ کو ہی رات 12 بجے سے لاک ڈاﺅن کی بدولت اپنے دفتر حاضر نہیں ہوسکا، پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی مکمل طور پر پابندی کی وجہ سے مختلف اضلاع سے آنے والے ملازمین کو شدید مشکلات درپیش رہی اور یوں (آج ) منگل کے روز مختلف دفاتر میں ملازمین کی حاضری بھی نہ ہونے کے برابر رہی، خرابی موسم اور ہلکی بارش نے بھی لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے میں پابند رکھا جس کے بعد شہر بھر کی سڑکیں مکمل طور پر ویران رہی اور بمشکل چند گاڑیاں ہی سڑکوں پر دیکھی جاسکی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی عوام کو اپنے گھروں تک محدود رہنے، مکمل طور پر سوشل سرگرمیاں معطل کرنے، سوشل بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ تمام تر حفاظتی انتظامات پر مکمل عمل پیرا ہونے کی تاکید کی جار ہی جو کہ وائرس کی روک تھام کے لئے باعث اطمینان ہیں تاہم آزاد کشمیر بھر فی الحال کورونا وائرس کا ابھی تک 01 کیس ہی رپورٹ ہوا جس کا تعلق پلندری سے ہے اور میرپور قرنطینہ سینٹر میں آئسولیشن میں رکھا گیا ہے لیکن ایران سے آنے والے زائرین جن کی بڑی تعداد میرپور سے تعلق رکھتی ہے، کی بدولت کورونا وائرس کے کیسز میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے تاہم اس حوالہ سے ان تمام افراد کے ٹیسٹ کیئے جانے کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔   

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم